LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودی اتحاد نے ینبع کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل اور بحیرہ احمر میں 2 کروز میزائل تباہ کردیے ٹیسلا کی فلائنگ کار نے ’اڑان‘ بھر لی، 2028 میں پروڈکشن کا اعلان افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دی جائے: سید ابرار حسین ایک ہزار ڈرونز سے حملے، پوتن کا مقصد یوکرین کا مکمل خاتمہ ہے: زیلنسکی امریکا کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان فریحہ ابراہیم کی ہاسٹل میں موت، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پر 2 کروڑ روپے جرمانہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں پاکستان کی برآمدات میں سالانہ 18 فیصد اضافہ، درآمدی بل بھی 11 فیصد بڑھ گیا کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ دہشت گرد زاہد گل ہلاک چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو لندن میں آنریری بینچر کا اعزاز دے دیا گیا گلشن حدید میں گھر سے 5 لاشیں ملنے کا معاملہ، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی اسحاق ڈار کی سول ایوی ایشن کے جاری منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں ماہانہ بنیادوں پر ہوشربا اضافہ آرمینیا کی ایران کی سلامتی کے خلاف کوئی اقدام نہ کرنے کی یقین دہانی پاکستان اور ورلڈ بینک کا سرمایہ کاری، روزگار کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق

گلشن حدید میں گھر سے 5 لاشیں ملنے کا معاملہ، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

Web Desk

16 October 2026

کراچی کے علاقے گلشنِ حدید کی ایک نجی سوسائٹی کے گھر سے میاں بیوی اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی پراسرار لاشیں ملنے کے افسوسناک واقعے میں متوفین کی ابتدائی میڈیکل و پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق متوفی شہازیب اور ان کی اہلیہ صبا کی موت گن شاٹ (گولی لگنے) سے ہوئی ہے، جبکہ ان کے تین بچوں شمائلہ، ایزل اور آریہ کی موت کی حتمی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہو سکی ہے اور ان کے نمونے لیبارٹری تجزیے کے لیے ارسال کر دیے گئے ہیں۔ رپورٹ میں مزید انکشاف ہوا ہے کہ شمائلہ کے بازوؤں پر پرانے زخموں کے نشانات موجود تھے، جبکہ شہازیب اور ان کی اہلیہ کے جسم کے مختلف حصوں پر ٹیٹو بھی بنے ہوئے پائے گئے۔

ڈاکٹرز اور کیمیکل تجزیہ کاروں کے مطابق پانچوں افراد کی موت 12 اکتوبر کو دوپہر 3 بجے سے رات 8 بجے کے درمیانی وقت میں واقع ہوئی تھی، جبکہ ان تمام افراد کی لاشیں اگلے دن یعنی 13 اکتوبر کی صبح بند گھر سے برآمد ہوئی تھیں۔ پولیس اس معما کو حل کرنے کے لیے تمام زاویوں سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔