پاکستان اور ورلڈ بینک کا سرمایہ کاری، روزگار کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق
Web Desk
16 October 2026
وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ نے ورلڈ بینک گروپ کے صدر اجے بنگا سے ملاقات کی جس میں پاکستان کے معاشی استحکام کو پائیدار و سرمایہ کاری پر مبنی ترقی میں بدلنے کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ احد چیمہ نے ورلڈ بینک کی جانب سے منصوبوں کی تیاری کا دورانیہ 19 ماہ سے کم کر کے 9 ماہ کرنے کا خیرمقدم کیا اور بتایا کہ حکومت 2028ء تک چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں (SMEs) کے لیے مالی معاونت دوگنی کرنے پر کام کر رہی ہے۔ ملاقات میں مصنوعی ذہانت (AI)، ایم ایل ون (ML-1)، معدنیات، صحت اور توانائی میں نجی سرمایہ کاری کو متحرک کرنے پر اتفاق کیا گیا، جبکہ خودمختار دولت فنڈ (Sovereign Wealth Fund) کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ صدر ورلڈ بینک اجے بنگا نے پاکستان کی اقتصادی اصلاحات، روزگار کی فراہمی اور نجی شعبے کی ترقی میں مسلسل تعاون کا اعادہ کیا۔
متعلقہ عنوانات
کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں ماہانہ بنیادوں پر ہوشربا اضافہ
16 October 2026
آرمینیا کی ایران کی سلامتی کے خلاف کوئی اقدام نہ کرنے کی یقین دہانی
16 October 2026
سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا
16 October 2026
اشرافیہ نے پورے معاشرے کو یرغمال بنا رکھا ہے: حافظ نعیم الرحمان
16 October 2026
امریکی بحری ناکہ بندی کے باوجود ایران جیٹ فیول میانمار پہنچانے میں کامیاب
16 October 2026
افغانستان میں لڑکیوں کی ثانوی تعلیم پر پابندی کے پانچ سال مکمل
16 October 2026
ملک میں بڑی صنعتوں کی سالانہ ترقی 0.7 فیصد بڑھ گئی: ادارہ شماریات
16 October 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
16 October 2026