LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودی اتحاد نے ینبع کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل اور بحیرہ احمر میں 2 کروز میزائل تباہ کردیے ٹیسلا کی فلائنگ کار نے ’اڑان‘ بھر لی، 2028 میں پروڈکشن کا اعلان افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دی جائے: سید ابرار حسین ایک ہزار ڈرونز سے حملے، پوتن کا مقصد یوکرین کا مکمل خاتمہ ہے: زیلنسکی امریکا کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان فریحہ ابراہیم کی ہاسٹل میں موت، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پر 2 کروڑ روپے جرمانہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں پاکستان کی برآمدات میں سالانہ 18 فیصد اضافہ، درآمدی بل بھی 11 فیصد بڑھ گیا کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ دہشت گرد زاہد گل ہلاک چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو لندن میں آنریری بینچر کا اعزاز دے دیا گیا گلشن حدید میں گھر سے 5 لاشیں ملنے کا معاملہ، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی اسحاق ڈار کی سول ایوی ایشن کے جاری منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں ماہانہ بنیادوں پر ہوشربا اضافہ آرمینیا کی ایران کی سلامتی کے خلاف کوئی اقدام نہ کرنے کی یقین دہانی پاکستان اور ورلڈ بینک کا سرمایہ کاری، روزگار کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

Web Desk

16 October 2026

پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) برآمدات کے حوالے سے حوصلہ افزا خبر سامنے آئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2026ء میں ملکی آئی ٹی برآمدات 19 فیصد سالانہ اضافے کے بعد 43 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، جو کہ گزشتہ 9 ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر ستمبر کے دوران آئی ٹی برآمدات میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ رواں مالی سال 2026-27ء کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کے دوران ملکی آئی ٹی برآمدات کا حجم 1 ارب 25 کروڑ ڈالر تک جا پہنچا ہے۔

مرکزی بینک کی رپورٹ کے مطابق ایک سال کے عرصے میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 4 ارب ڈالر سے بڑھ کر 4 ارب 80 کروڑ ڈالر ہو چکی ہیں، جو کہ مجموعی طور پر 20 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہیں۔ یاد رہے کہ حکومتِ پاکستان نے اپنے ‘اڑان پاکستان’ (Uraan Pakistan) اقتصادی منصوبے کے تحت مالی سال 2028-29ء تک ملک کی آئی ٹی برآمدات کو 10 ارب ڈالر کی سطح تک لے جانے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔