LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودی اتحاد نے ینبع کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل اور بحیرہ احمر میں 2 کروز میزائل تباہ کردیے ٹیسلا کی فلائنگ کار نے ’اڑان‘ بھر لی، 2028 میں پروڈکشن کا اعلان افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دی جائے: سید ابرار حسین ایک ہزار ڈرونز سے حملے، پوتن کا مقصد یوکرین کا مکمل خاتمہ ہے: زیلنسکی امریکا کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان فریحہ ابراہیم کی ہاسٹل میں موت، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پر 2 کروڑ روپے جرمانہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں پاکستان کی برآمدات میں سالانہ 18 فیصد اضافہ، درآمدی بل بھی 11 فیصد بڑھ گیا کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ دہشت گرد زاہد گل ہلاک چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو لندن میں آنریری بینچر کا اعزاز دے دیا گیا گلشن حدید میں گھر سے 5 لاشیں ملنے کا معاملہ، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی اسحاق ڈار کی سول ایوی ایشن کے جاری منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں ماہانہ بنیادوں پر ہوشربا اضافہ آرمینیا کی ایران کی سلامتی کے خلاف کوئی اقدام نہ کرنے کی یقین دہانی پاکستان اور ورلڈ بینک کا سرمایہ کاری، روزگار کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو لندن میں آنریری بینچر کا اعزاز دے دیا گیا

Web Desk

16 October 2026

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کو برطانیہ کے سرکاری دورے کے دوران لندن میں مشہور قانون ساز ادارے اِنر ٹیمپل (Inner Temple) کی جانب سے ‘آنریری بینچر’ (Honorary Bencher) کے باوقار اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے لندن میں منعقدہ ‘بینچرز نائٹ’ کی پروقار تقریب میں شرکت کی، جہاں ان کا بطور اعزازی بینچر شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان اور برطانیہ کے اعلیٰ عدالتی و قانونی اداروں کے مابین باہمی تعاون، عدالتی استعداد کار میں اضافے اور کیس مینجمنٹ کے نظام کو جدید بنانے سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اعلامیے کے مطابق تقریب کے دوران دونوں ممالک میں عدالتی فیصلے تحریر کرنے کے معیار کو بہتر بنانے، قانونی اخلاقیات کی پاسداری اور وکلاء و ججز کی پیشہ ورانہ تربیت کو مزید فعال بنانے پر بھی اہم تبادلہ خیال کیا گیا