LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودی اتحاد نے ینبع کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل اور بحیرہ احمر میں 2 کروز میزائل تباہ کردیے ٹیسلا کی فلائنگ کار نے ’اڑان‘ بھر لی، 2028 میں پروڈکشن کا اعلان افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دی جائے: سید ابرار حسین ایک ہزار ڈرونز سے حملے، پوتن کا مقصد یوکرین کا مکمل خاتمہ ہے: زیلنسکی امریکا کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان فریحہ ابراہیم کی ہاسٹل میں موت، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پر 2 کروڑ روپے جرمانہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں پاکستان کی برآمدات میں سالانہ 18 فیصد اضافہ، درآمدی بل بھی 11 فیصد بڑھ گیا کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ دہشت گرد زاہد گل ہلاک چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو لندن میں آنریری بینچر کا اعزاز دے دیا گیا گلشن حدید میں گھر سے 5 لاشیں ملنے کا معاملہ، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی اسحاق ڈار کی سول ایوی ایشن کے جاری منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں ماہانہ بنیادوں پر ہوشربا اضافہ آرمینیا کی ایران کی سلامتی کے خلاف کوئی اقدام نہ کرنے کی یقین دہانی پاکستان اور ورلڈ بینک کا سرمایہ کاری، روزگار کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق

سعودی اتحاد نے ینبع کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل اور بحیرہ احمر میں 2 کروز میزائل تباہ کردیے

Web Desk

16 October 2026

سعودی عرب کی سربراہی میں قائم اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بتایا ہے کہ سعودی دفاعی نظام نے ملک کے مختلف علاقوں کی جانب داغے گئے بیلسٹک میزائل، کروز میزائلوں اور ڈرونز کو فضا میں ہی کامیا بی سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔

ترجمان التحالف ترکی المالکی کے مطابق سعودی فضائی دفاعی فورسز نے ینبع (Yanbu) شہر کی جانب داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کیا، جبکہ بحیرہ احمر (Red Sea) کی حد میں آنے والے 2 کروز میزائلوں کو بھی مار گرایا گیا۔ اس کے علاوہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض اور ملک کے جنوبی سرحدی علاقوں کو نشانہ بنانے کے لیے بھیجے گئے 3 دھماکہ خیز ڈرونز کو بھی کامیابی سے فضا ہی میں روک کر تباہ کر دیا گیا۔

میجر جنرل ترکی المالکی نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ سعودی عرب کا جدید دفاعی نظام ہر قسم کے فضائی خطرات کا بروقت پتہ لگانے اور ان کو مکمل طور پر ناکام بنانے کے لیے ہائی الرٹ ہے، اور تمام حملوں کو بغیر کسی جانی یا مالی نقصان کے فضائی سرحدوں پر ہی بے اثر کر دیا گیا ہے۔