اسحاق ڈار کی سول ایوی ایشن کے جاری منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت
Web Desk
16 October 2026
نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت سول ایوی ایشن سیکٹر کا اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک کے آپریشنل نظام، بنیادی ڈھانچے کی اپ گریڈیشن اور بین الاقوامی فضائی رابطوں کو فروغ دینے کے امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس میں موجودہ فضائی انفراسٹرکچر کی جدید کاری اور عالمی سطح پر پروازوں کے نئے روٹس کی توسیع پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ نائب وزیراعظم نے ملکی معیشت، تجارت اور سیاحت کے فروغ میں جدید سول ایوی ایشن کی تزویراتی اہمیت پر زور دیتے ہوئے تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے اور ان پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
اسحاق ڈار نے متعلقہ حکام کو سخت تاکید کی کہ فضائی سروسز اور ایئرپورٹ کے نظام میں عالمی حفاظتی (Safety) اور آپریشنل معیارات کی مکمل پاسداری یقینی بنائی جائے تاکہ بین الاقوامی اداروں کا اعتماد مزید مستحکم ہو۔
متعلقہ عنوانات
سعودی اتحاد نے ینبع کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل اور بحیرہ احمر میں 2 کروز میزائل تباہ کردیے
16 October 2026
ٹیسلا کی فلائنگ کار نے ’اڑان‘ بھر لی، 2028 میں پروڈکشن کا اعلان
16 October 2026
افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دی جائے: سید ابرار حسین
16 October 2026
ایک ہزار ڈرونز سے حملے، پوتن کا مقصد یوکرین کا مکمل خاتمہ ہے: زیلنسکی
16 October 2026
امریکا کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان
16 October 2026
فریحہ ابراہیم کی ہاسٹل میں موت، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پر 2 کروڑ روپے جرمانہ
16 October 2026
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
16 October 2026
پاکستان کی برآمدات میں سالانہ 18 فیصد اضافہ، درآمدی بل بھی 11 فیصد بڑھ گیا
16 October 2026