LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودی اتحاد نے ینبع کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل اور بحیرہ احمر میں 2 کروز میزائل تباہ کردیے ٹیسلا کی فلائنگ کار نے ’اڑان‘ بھر لی، 2028 میں پروڈکشن کا اعلان افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دی جائے: سید ابرار حسین ایک ہزار ڈرونز سے حملے، پوتن کا مقصد یوکرین کا مکمل خاتمہ ہے: زیلنسکی امریکا کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان فریحہ ابراہیم کی ہاسٹل میں موت، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پر 2 کروڑ روپے جرمانہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں پاکستان کی برآمدات میں سالانہ 18 فیصد اضافہ، درآمدی بل بھی 11 فیصد بڑھ گیا کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ دہشت گرد زاہد گل ہلاک چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو لندن میں آنریری بینچر کا اعزاز دے دیا گیا گلشن حدید میں گھر سے 5 لاشیں ملنے کا معاملہ، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی اسحاق ڈار کی سول ایوی ایشن کے جاری منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں ماہانہ بنیادوں پر ہوشربا اضافہ آرمینیا کی ایران کی سلامتی کے خلاف کوئی اقدام نہ کرنے کی یقین دہانی پاکستان اور ورلڈ بینک کا سرمایہ کاری، روزگار کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان کی برآمدات میں سالانہ 18 فیصد اضافہ، درآمدی بل بھی 11 فیصد بڑھ گیا

Web Desk

16 October 2026

پاکستان ادارہ شماریات (PBS) نے مالی سال 2026-27 کے لیے ملک کے تجارتی اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق ستمبر 2026 کے دوران پاکستان کی برآمدات میں ماہانہ اور سالانہ دونوں بنیادوں پر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، تاہم اسی عرصے کے دوران ملکی درآمدی بل میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر 2026ء میں ملکی برآمدات ماہانہ بنیادوں پر 17 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 18 فیصد اضافے کے ساتھ 2 ارب 96 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئیں، جبکہ گزشتہ سال ستمبر میں برآمدات کا حجم 2 ارب 50 کروڑ ڈالر تھا- اس میں سب سے بڑا حصہ ٹیکسٹائل سیکٹر کا رہا جس کی برآمدات 1 ارب 60 کروڑ ڈالر رہیں- دوسری جانب، ستمبر 2026ء میں درآمدی بل بھی 11 فیصد اضافے کے بعد 6 ارب 50 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا-

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال 2026-27ء کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کے دوران پاکستان کی مجموعی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 11 فیصد اضافہ ہوا، جس سے برآمدات کا حجم 8 ارب 45 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔ تاہم، اسی سہ ماہی میں درآمدی بل میں بھی 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو 19 ارب 21 کروڑ ڈالر تک جا پہنچا، جس کے باعث تجارتی خسارے پر دباؤ برقرار رہا۔