ہمایوں سعید کو رومانوی کے بجائے منفی کرداروں کی طرف جانا چاہئے، ماہرہ خان
Web Desk
20 February 2026
پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان نے اپنے ساتھی اداکار ہمایوں سعید کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اب روایتی رومانوی ہیرو کے بجائے منفی اور ایکشن سے بھرپور کرداروں کی طرف قدم بڑھائیں تاکہ مداح انہیں ایک بالکل نئے روپ میں دیکھ سکیں۔
اپنی آنے والی فلم ‘آگ لگے بستی میں’ کی پروموشن کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ ہمایوں سعید ایکشن سینز سے بہت لطف اندوز ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ “میرا خیال ہے ہمایوں کو اب ولن یا ‘نوڑی نتھ’ جیسے جاندار ایکشن کردار کرنے چاہئیں جہاں وہ اپنی اداکاری کا ایک مختلف اور اچھوتا پہلو دکھا سکیں”۔
اسی موقع پر موجود اداکار فہد مصطفیٰ نے ماہرہ کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خود بھی ایکشن فلمیں پسند ہیں، تاہم پاکستان میں جدید تکنیکی سہولیات کی کمی ایک بڑا چیلنج ہے۔ فہد مصطفیٰ نے انکشاف کیا کہ فلم ‘آگ لگے بستی میں’ کی شوٹنگ کے دوران ایک ایکشن سین عکسبند کرواتے ہوئے ان کی انگلی بھی فریکچر ہوگئی تھی۔ واضح رہے کہ یہ فلم ایکشن اور کامیڈی کا حسین امتزاج ہے جس میں ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
یومِ دفاع و شہداء، شوبز شخصیات بھی وطن سے محبت، قومی یکجہتی کے جذبے سے سرشار
3 September 2026
مومنہ اقبال و ثاقب چڈھر کیس: نئے ڈیجیٹل شواہد پر دوبارہ نوٹس جاری، ازسرنو تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل
3 September 2026
مومنہ اقبال کا ثاقب چدھڑ کے خلاف ہر فورم پر جانے کا اعلان
3 September 2026
مومنہ اقبال ہراسگی کیس: تفتیش میں ثاقب چڈھر اور اہلیہ سمیرا بے قصور قرار
3 September 2026
فریال گوہر کا تشدد سے حمل ضائع ہونے کا الزام؛ جمال شاہ کا ردعمل سامنے آگیا
2 September 2026
معروف اداکارہ نے بھارتی فلم انڈسٹری کا سیاہ چہرہ بے نقاب کردیا
2 September 2026
معروف شاعر احمد راہی کو ہم سے بچھڑے 24 برس بیت گئے
2 September 2026
شعیب ملک کا چوتھی شادی کی افواہوں پر دلچسپ ردعمل
2 September 2026