اداکارہ مشی خان کی کرکٹرعماد وسیم کی دوسری شادی پر کڑی تنقید
Web Desk
18 February 2026
معروف پاکستانی اداکارہ و میزبان مشی خان نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم کو ان کی دوسری شادی اور سابقہ اہلیہ سے متعلق معاملات پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔
اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم Instagram پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے حال ہی میں دوسری شادی کرنے والے کھلاڑی پر برہمی کا اظہار کیا اور ان کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق کی حمایت کی۔
مشی خان نے اپنی ویڈیو میں کہا،
“آپ معاشرے کو کیا پیغام دے رہے ہیں؟ کیا دھوکا دینا معمول کی بات ہے اور دھوکے کے بعد شادی کرنا کوئی جرم نہیں؟”
سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے مشی خان کے مؤقف کو سراہا، جبکہ دوسری جانب عماد وسیم کی دوسری اہلیہ نائلہ راجہ کی جانب سے شادی کی تصدیقی پوسٹ سامنے آنے کے بعد اداکارہ حرا خان بھی خاموش نہ رہ سکیں۔
حرا خان نے نائلہ راجہ کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا،
“کیا ڈھٹائی ہے۔”
واضح رہے کہ عماد وسیم نے رواں ہفتے کے آغاز میں نائلہ راجہ سے دوسری شادی کا اعلان کیا، جو ان کی پہلی اہلیہ ثانیہ اشفاق سے طلاق کے دو ماہ بعد سامنے آیا۔
ثانیہ اشفاق نے کھلاڑی پر 2023ء میں اسقاطِ حمل اور تیسرے بچے کے حمل کے دوران مبینہ بے وفائی کے الزامات بھی عائد کیے ہیں۔
دوسری جانب نائلہ راجہ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ “دوسرا موقع محض آزمائش نہیں ہوتا، کبھی کبھار یہ اللہ کی طرف سے نعمت بھی ثابت ہوتا ہے۔”
متعلقہ عنوانات
یومِ دفاع و شہداء، شوبز شخصیات بھی وطن سے محبت، قومی یکجہتی کے جذبے سے سرشار
3 September 2026
مومنہ اقبال و ثاقب چڈھر کیس: نئے ڈیجیٹل شواہد پر دوبارہ نوٹس جاری، ازسرنو تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل
3 September 2026
مومنہ اقبال کا ثاقب چدھڑ کے خلاف ہر فورم پر جانے کا اعلان
3 September 2026
مومنہ اقبال ہراسگی کیس: تفتیش میں ثاقب چڈھر اور اہلیہ سمیرا بے قصور قرار
3 September 2026
فریال گوہر کا تشدد سے حمل ضائع ہونے کا الزام؛ جمال شاہ کا ردعمل سامنے آگیا
2 September 2026
معروف اداکارہ نے بھارتی فلم انڈسٹری کا سیاہ چہرہ بے نقاب کردیا
2 September 2026
معروف شاعر احمد راہی کو ہم سے بچھڑے 24 برس بیت گئے
2 September 2026
شعیب ملک کا چوتھی شادی کی افواہوں پر دلچسپ ردعمل
2 September 2026