بینیتا ڈیوڈ کا رنگ گورا کرنے والے انجکشنز کے استعمال کا اعتراف
Web Desk
5 February 2026
کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ بینیتا ڈیوڈ نے رنگ گورا کرنے والے انجیکشنز اور مختلف بیوٹی پروسیجرز سے متعلق کھل کر اعتراف کر لیا ہے۔
بینیتا ڈیوڈ نے ایک نجی پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران کہا کہ ان کی موجودہ خوبصورتی مختلف بیوٹی پروسیجرز کا نتیجہ ہے اور وہ اس حقیقت کو چھپانا نہیں چاہتیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں گوری رنگت کا شوق بلکہ جنون ہے اور وہ سفید رنگت کو پسند کرتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ 2017 یا 2018 میں انہوں نے متعدد وائٹننگ انجیکشنز لگوائے تھے، جن کے باعث ان کی رنگت میں نمایاں تبدیلی آئی۔ اداکارہ کے مطابق وہ اس قدر گوری ہو گئی تھیں کہ مارننگ شوز میں بھی ان سے اس حوالے سے سوالات کیے جانے لگے تھے۔
بینیتا ڈیوڈ نے کہا کہ اس وقت بھی انہوں نے اس بات کو نہیں چھپایا تھا اور واضح طور پر بتایا تھا کہ ان کی رنگت وائٹننگ انجیکشنز کا نتیجہ ہے، اور اب بھی وہ اس بارے میں کھل کر بات کر رہی ہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ رنگ گورا کرنے کے علاوہ دیگر بیوٹی پروسیجرز کے ذریعے بھی انہوں نے اپنی خوبصورتی کو نکھارا ہے اور آئندہ بھی وہ وائٹننگ پروسیجرز کرواتی رہیں گی۔
متعلقہ عنوانات
معروف شاعر احمد راہی کو ہم سے بچھڑے 24 برس بیت گئے
2 September 2026
شعیب ملک کا چوتھی شادی کی افواہوں پر دلچسپ ردعمل
2 September 2026
میں جنات کا بادشاہ ہوں، ایک جن 12 برس سے میرے ساتھ ہے: محسن گیلانی
2 September 2026
رابعہ بٹ اور سونم باجوہ کی دلچسپ نوک جھونک
1 September 2026
معروف امریکی گلوکار لیونل رچی کنسرٹ کے بعد اسپتال منتقل
1 September 2026
مائیکل جیکسن کا بڑا بیٹا کئی ماہ کی خاموشی کے بعد اچانک منظرِ عام پر، مداح حیران
1 September 2026
جیا علی کا والدہ کے انتقال پر اہم انکشاف، صدمہ قبول کرنے میں 4 دن لگے
1 September 2026
سہیل سمیر نے وائرل غیر اخلاقی ویڈیو پر مداحوں سے معذرت کرلی
1 September 2026