LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پر عملدرآمد کیلئے کردار ادا کرے گا: دفتر خارجہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے قومی اسمبلی میں بجٹ کی منظوری کا عمل آج باضابطہ طور پر شروع ہوگا امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران سے مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بینظیر بھٹو کی آج 73 ویں سالگرہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت امریکہ ایران تکنیکی سطح کے مذاکرات آج سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے میناب کے مظلوم بچوں اور شہدا کو اپنے طرزِ عمل کا گواہ سمجھتے ہیں، باقر قالیباف اسحاق ڈار مصر پہنچ گئے، علاقائی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے امریکا ایران مذاکرات کل شروع ہونے کا امکان، صورتحال بہتر ہونے کا دعویٰ محسن نقوی کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات، امریکا سے معاہدے کی صورتحال پر گفتگو گھروں پر ٹاور لگانے والا بل جاہلانہ اور غاضبانہ ہے: حافظ نعیم الرحمان پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 70 کروڑ ڈالر کے قرض پروگرام پر دستخط رانا ثنااللہ نے وزیراعظم کی تبدیلی بارے خبریں بے بنیاد قرار دے دیں ڈیمو کریٹس کو سمجھنا چاہیے کہ ہم نے ایران جنگ میں کتنی بڑی کامیابی حاصل کی:ٹرمپ بھارت کی آزاد کشمیر میں امن تباہ کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی: خواجہ آصف

رجب بٹ اور ندیم مبارک کی درخواست پر عدالت کا سیکرٹری داخلہ کو نوٹس

Web Desk

4 February 2026

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹک ٹاکر ندیم مبارک عرف نانی والا اور رجب بٹ کی جانب سے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (PCL) سے نام نکالنے کی درخواستوں پر سیکرٹری داخلہ، ایف آئی اے، ڈی جی امیگریشن اور ڈی جی پاسپورٹ کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواستوں کی سماعت جسٹس محمد اعظم خان نے کی۔ درخواست گزاروں کی جانب سے بیرسٹر راجہ قدیر جنجوعہ اور احد کھوکھر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے نام سفری پابندی کی فہرست میں شامل کرنا غیر قانونی ہے، لہٰذا عدالت سے استدعا کی گئی کہ ان کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالے جائیں۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور کیس کی مزید سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔