پاکستان کی برآمدات جنوری میں پہلی بار 3 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی
Web Desk
4 February 2026
ایس آئی ایف سی کی معاشی اور تجارتی حکمت عملی کے نتیجے میں پاکستان نے برآمدات اور تجارتی ترقی میں تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا۔ جنوری 2026 میں پاکستان کی برآمدات پہلی بار 3 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔
پاکستان بیورو آف سٹاٹسٹکس کے مطابق برآمدات میں تقریباً 35 فیصد اضافہ اور درآمدات میں تقریباً 5 فیصد کمی کے باعث تجارتی خسارہ نمایاں طور پر کم ہوا۔ جنوری میں درآمدات تقریباً 5.5 ارب ڈالر رہیں، جبکہ مالی سال کے پہلے سات ماہ میں مجموعی برآمدات 18 ارب ڈالر اور درآمدات 40 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔
برآمدات میں یہ اضافہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر، روزگار کے مواقع اور اقتصادی خودمختاری کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے، جبکہ تجارتی سرگرمیوں میں مضبوط پیش رفت ملکی معیشت کے لیے خوش آئند ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
28 August 2026
پاکستان کے پورٹ سسٹم میں اصلاحات، 85 اقدامات پر عملدرآمد
28 August 2026
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت اختتام، 100 انڈیکس 374 پوائنٹس اضافہ
28 August 2026
عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتیں گراوٹ کا شکار
28 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان
28 August 2026
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 8 کروڑ 13 لاکھ ڈالر کا اضافہ
28 August 2026
پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان ڈیجیٹل فنانس، ٹیکنالوجی تعاون بڑھانے پر پیش رفت
28 August 2026
روس کے معدنی ذخائر میں بڑا اضافہ، ہیروں کے ذخائر 10 کروڑ قیراط سے متجاوز
28 August 2026