جیسن ہولڈر نے پاک بھارت تنازع عالمی کرکٹ کیلئے افسوسناک قرار دیدیا
Web Desk
8 January 2026
ویسٹ انڈیز کے معروف کرکٹر جیسن ہولڈر نے پاک بھارت تنازع کو عالمی کرکٹ کے لیے افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھیل کے میدان میں سیاست کی کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے۔
اپنے بیان میں جیسن ہولڈر کا کہنا تھا کہ بھارت کا ایشیا کپ کی ٹرافی اسٹیج پر نہ لانا حد سے زیادہ اقدام تھا۔ انہوں نے زور دیا کہ کرکٹرز دنیا میں امن کے سفیر ہوتے ہیں اور انہیں اتحاد اور یکجہتی کا پیغام دینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کھلاڑی اکٹھے ہو جائیں تو تاریخ بھی بدلی جا سکتی ہے۔
جیسن ہولڈر نے بتایا کہ وہ جنگ کے دوران پاکستان میں موجود تھے، جہاں اگرچہ خوف کا ماحول نہیں تھا لیکن غیریقینی کیفیت ضرور پائی جاتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے انکار کے باعث ورلڈ کپ میچز کی منتقلی ایک غلط فیصلہ تھا۔
ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر نے لیگ کرکٹ پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی مالکان لیگ کرکٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کو منتخب نہیں کرتے، حالانکہ بہترین مقابلوں کے لیے ضروری ہے کہ بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلا جائے۔
دوسری جانب آسٹریلیا کے سابق کرکٹر میتھیوز ہیڈن کی بیٹی گریس ہیڈن نے بھی پاک بھارت کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آئی پی ایل اور پی ایس ایل کے دوران حالات نہایت خوفناک تھے۔ ان کے مطابق بھارت میں غیریقینی صورتحال کا سامنا رہا اور ایسے حالات پوری کرکٹ دنیا کے لیے تکلیف دہ ہوتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
انگلینڈ سے شکست کے بعد قومی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر پہنچ گئی
22 August 2026
ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹ کپ ایشیا ریجن اختتام پذیر
22 August 2026
آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر
22 August 2026
پاکستانی ویمن فٹ بالر مریم محمود نے انٹرنیشنل آنر بورڈ پر جگہ بنالی
22 August 2026
مجھ سمیت رضوان اور سعود شکیل سے پرفارم نہیں ہو رہا، کپتان قومی ٹیم کا اعتراف
22 August 2026
فیفا ورلڈ کپ فائنل کے بعد جھگڑا، ارجنٹینا اور سپین کے کھلاڑیوں پر پابندی و جرمانے
22 August 2026
لیڈز ٹیسٹ میں پاکستان کو عبرتناک شکست، انگلینڈ نے اننگز اور 103 رنز سے میچ جیت لیا
22 August 2026
لیجنڈری فٹ بالر برٹو کارلوس نے اسلام قبول کرنے کی خبریں بے بنیاد قرار دے دیں
22 August 2026