واٹس ایپ کا پرانے اینڈرائیڈ فونز پر سروس بند کرنے کا اعلان؛ صارفین کے لیے اہم ڈیڈ لائن جاری
Web Desk
28 April 2026
انسٹنٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ کے پرانے ورژنز پر اپنی سروس ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
میٹا کے ذیلی پلیٹ فارم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 8 ستمبر 2026 سے وہ تمام ڈیوائسز جن میں اینڈرائیڈ 5.0 اور 5.1 آپریٹنگ سسٹم چل رہا ہے، ان پر واٹس ایپ کام کرنا بند کر دے گا، ایپ کے استعمال کے لیے کم از کم اینڈرائیڈ 6.0 ورژن لازمی قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس فیصلے کا مقصد صارفین کو بروقت اپنے موبائل فونز اپڈیٹ کرنے یا اپنی چیٹس کا بیک اپ بنانے کا موقع فراہم کرنا ہے تاکہ ڈیٹا ضائع ہونے سے بچایا جا سکے۔
ٹیک ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق ستمبر 2026 کے بعد واٹس ایپ صرف اینڈرائیڈ 6.0 یا اس سے جدید ورژنز پر ہی دستیاب ہوگا، جبکہ پرانے سسٹمز مکمل طور پر سپورٹ سے باہر ہو جائیں گے۔
رپورٹ میں ایک الرٹ سکرین شاٹ بھی سامنے آیا ہے جس میں صارفین کو خبردار کیا گیا ہے کہ اس سال کے آخر میں واٹس ایپ اس ڈیوائس پر کام نہیں کرے گا۔
مزید برآں، ٹیک پلیٹ فارم بی بوم کے مطابق جو صارفین پرانا اینڈرائیڈ ورژن استعمال کرتے رہیں گے، وہ 8 ستمبر کے بعد نہ تو پیغامات بھیج سکیں گے اور نہ ہی وصول کر پائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
غیر ملکی ہیکرز کا سی ڈی اے پر بڑا سائبر حملہ؛ اسلام آبادیوں کا ٹیکس و بلنگ ڈیٹا ہیک، بحالی کے لیے ایک ماہ کی مہلت
6 July 2026
گوگل میپس میں جلد کھانا منگوانے کا فیچر متعارف کرانے کا امکان
6 July 2026
ٹیلی کام بل سے کسی کی ذاتی زمین اور جائیداد پر زبردستی قبضہ نہیں ہوگا: شزا فاطمہ
6 July 2026
یوٹیوب نے تصاویر پر مبنی انقلابی فیچر متعارف کروا دیا
5 July 2026
مشہور کمپنی کا اسٹریمنگ پلیٹ فارم سے 551 فلمیں ہٹانے کا اعلان
4 July 2026
یوٹیوب نے شارٹس فارمیٹ میں نئے فیچر متعارف کرا دیے
3 July 2026
پاکستان میں انٹرنیٹ اور ٹیکنالوجی کی سہولیات میں نمایاں اضافہ، عالمی درجہ بندی بھی بہتر
3 July 2026
انٹرنیٹ کو بھی بنیادی سروس قرار دینے پر غور، وزارت آئی ٹی کا قانونی جائزہ مکمل
3 July 2026