LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ نے امریکی مڈٹرم انتخابات کی شفافیت پر سوال اٹھا دیے عالمی تنازعات میں شدت، سی آئی ایس ممالک کو مشترکہ سلامتی کیلئے تعاون بڑھانا ہوگا: پوتن مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی تعیناتی، ایران پر نئے حملوں کے خدشات بڑھ گئے ایرانی بحریہ کا 10 روز میں آبنائے ہرمز سے گزرنے والے 11 آئل ٹینکروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات: پی ٹی آئی نے 6 وکلاء رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی وزیراعظم کے نام پر 13 ہزار روپے انعام کا لالچ: این سی سی آئی اے نے شہریوں کو جعلی پیغامات اور سائبر فراڈ سے خبردار کر دیا آزاد کشمیر پولیس کی چوکی پر فائرنگ میں زخمی سندھ رینجرز کے نائیک شہید پاکستان کی ریاض میں سعودی آرامکو عمارت پر حملے کی کوشش کی شدید مذمت بنگلادیش نے حسینہ واجد کی پاسپورٹ کی درخواست مسترد کر دی خیبر میں پراسرار بیماری پھوٹ پڑی، ایک ہی خاندان کے پانچ بچے جاں بحق، دو زیرِ علاج ترکیہ ایران پر نئے حملوں کا آغاز نہیں دیکھنا چاہتا، صدر اردوان پاکستان ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے 30ویں اجلاس کی میزبانی کرے گا تربیلہ ڈیم ٹی فائیو پاور پراجیکٹ: سرنگ اور پاور ہاؤس سے پانی نکال لیا گیا یومِ اقبال پر شاعرِ مشرق کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع ضمنی انتخابات میں عوام نے مریم نواز کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا: عظمیٰ بخاری

عالمی تنازعات میں شدت، سی آئی ایس ممالک کو مشترکہ سلامتی کیلئے تعاون بڑھانا ہوگا: پوتن

Web Desk

9 November 2026

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے دنیا کے مختلف خطوں میں بڑھتے ہوئے تنازعات اور پیچیدہ جیو پولیٹیکل صورتحال کے پیشِ نظر دولتِ مشترکہ کی آزاد ریاستوں (سی آئی ایس) پر زور دیا ہے کہ وہ مشترکہ سلامتی، خودمختاری اور علاقائی استحکام کے تحفظ کے لیے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنائیں۔ ماسکو میں منعقدہ سی آئی ایس رکن ممالک کی سلامتی کونسلوں کے سیکریٹریوں کے 14ویں اجلاس کے شرکاء کو بھیجے گئے پیغام میں صدر پوتن نے کہا کہ موجودہ عالمی حالات سیکیورٹی چیلنجز پر جامع غور و فکر کے متقاضی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رکن ممالک کو اپنی سلامتی کونسلوں کی تجزیاتی اور پیش گوئی کی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرنا چاہیے تاکہ شہریوں کو اندرونی و بیرونی خطرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔ صدر پوتن نے امید ظاہر کی کہ یہ اجلاس معروضی جائزے اور قریبی عملی رابطوں کے ذریعے خطے کے استحکام اور کثیر الجہتی تعاون کی توسیع میں اہم کردار ادا کرے گا۔