یومِ اقبال پر شاعرِ مشرق کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
Web Desk
9 November 2026
شاعرِ مشرق اور مفکرِ پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کو ان کی عظیم قومی، علمی اور فکری خدمات پر خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے پنجاب اسمبلی میں ایک قرارداد جمع کرا دی گئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی رکنِ پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی اس قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ علامہ اقبالؒ نے اپنے فلسفۂ خودی اور شاعری کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں میں بیداری، اتحاد اور آزادی کا نیا شعور بیدار کیا، اور قیامِ پاکستان کے لیے ان کا فکری کردار تاریخ میں سنہرے حروف سے درج ہے۔ قرارداد کے ذریعے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ صوبے کے تعلیمی اداروں میں افکارِ اقبالؒ اور فلسفۂ خودی کے فروغ کے لیے خصوصی تقریبات اور آگاہی پروگرامز ترتیب دیے جائیں تاکہ نئی نسل کو حکیم الامت کے افکار اور نظریات سے روشناس کرا کے ملک کو ترقی و استحکام کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کی ریاض میں سعودی آرامکو عمارت پر حملے کی کوشش کی شدید مذمت
9 November 2026
بنگلادیش نے حسینہ واجد کی پاسپورٹ کی درخواست مسترد کر دی
9 November 2026
خیبر میں پراسرار بیماری پھوٹ پڑی، ایک ہی خاندان کے پانچ بچے جاں بحق، دو زیرِ علاج
9 November 2026
ترکیہ ایران پر نئے حملوں کا آغاز نہیں دیکھنا چاہتا، صدر اردوان
9 November 2026
پاکستان ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے 30ویں اجلاس کی میزبانی کرے گا
9 November 2026
تربیلہ ڈیم ٹی فائیو پاور پراجیکٹ: سرنگ اور پاور ہاؤس سے پانی نکال لیا گیا
9 November 2026
ضمنی انتخابات میں عوام نے مریم نواز کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا: عظمیٰ بخاری
9 November 2026
تربیلا ففتھ ایکسٹینشن پراجیکٹ کی ٹنل میں چٹان بیٹھنے سے پانی داخل: تمام ورکرز محفوظ، واپڈا نے ٹنل منہدم ہونے کی تردید کر دی
9 November 2026