LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کی ریاض میں سعودی آرامکو عمارت پر حملے کی کوشش کی شدید مذمت بنگلادیش نے حسینہ واجد کی پاسپورٹ کی درخواست مسترد کر دی خیبر میں پراسرار بیماری پھوٹ پڑی، ایک ہی خاندان کے پانچ بچے جاں بحق، دو زیرِ علاج ترکیہ ایران پر نئے حملوں کا آغاز نہیں دیکھنا چاہتا، صدر اردوان پاکستان ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے 30ویں اجلاس کی میزبانی کرے گا تربیلہ ڈیم ٹی فائیو پاور پراجیکٹ: سرنگ اور پاور ہاؤس سے پانی نکال لیا گیا یومِ اقبال پر شاعرِ مشرق کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع ضمنی انتخابات میں عوام نے مریم نواز کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا: عظمیٰ بخاری تربیلا ففتھ ایکسٹینشن پراجیکٹ کی ٹنل میں چٹان بیٹھنے سے پانی داخل: تمام ورکرز محفوظ، واپڈا نے ٹنل منہدم ہونے کی تردید کر دی ایران اپنے قومی مفادات پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا: اسماعیل بقائی لاہور ایئرپورٹ سے ریاض، ابوظہبی اور استنبول جانے والی 3 پروازیں منسوخ مکہ دفاعی اتحاد کمیٹی کا تیسرا اجلاس رواں ماہ پاکستان میں ہوگا علامہ اقبال کا پیغام مظلوم اقوام کے لیے امید، حوصلے اور آزادی کی نوید ہے، افتخار گیلانی ملک میں قانون کی حکمرانی اور مساوی مواقع کو یقینی بنانا ہوگا: اسحاق ڈار شیخ حسینہ کی بنگلہ دیش واپسی کی تیاری، نئے پاسپورٹ کے لیے درخواست

تربیلہ ڈیم ٹی فائیو پاور پراجیکٹ: سرنگ اور پاور ہاؤس سے پانی نکال لیا گیا

Web Desk

9 November 2026

تربیلا ڈیم کے ٹی فائیو (T5) پاور پراجیکٹ کی سرنگ اور پاور ہاؤس میں داخل ہونے والا پانی مکمل طور پر نکال لیا گیا ہے اور صورتحال انتظامی لحاظ سے مکمل طور پر کنٹرول میں ہے۔ ڈپٹی کمشنر ہری پور وسیم احمد کے مطابق واقعے کے فوری بعد پاور پراجیکٹ پر موجود تمام عملے اور ورکرز کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ پاور پراجیکٹ کا صرف ایک محدود حصہ متاثر ہوا ہے، تاہم تمام تر صورتحال قابو میں ہے اور واپڈا کی تکنیکی ٹیمیں پولیس کے ہمراہ موقع پر موجود رہ کر نگرانی کر رہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ قریبی آبادیوں کو واقعے کے باعث کسی قسم کا خطرہ لاحق نہیں ہے، جبکہ حادثے کی بنیادی وجوہات اور محرکات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔