پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے کے لیے 6 کمپنیاں رجسٹرڈ
Web Desk
7 November 2026
پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی کے لیے عالمی اور مقامی کمپنیوں کی دلچسپی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے تحت اب تک 6 سیٹلائٹ انٹرنیٹ کمپنیاں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) میں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔ ایس ای سی پی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کو جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا کہ رجسٹرڈ کمپنیوں میں اسٹار لنک، سپیس سیل پاکستان، ایتھر ون، فلیناوٹکس، گلیکسی سپیس اور سپیس پی شامل ہیں۔ تاہم رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ محض ایس ای سی پی رجسٹریشن سے تجارتی سروسز کی اجازت نہیں ملتی؛ بلکہ کمپنیوں کے لیے پاکستان سپیس ایکٹیویٹیز ریگولیٹری بورڈ (PSARB) کا این او سی اور وزارتِ داخلہ سے غیر ملکی ڈائریکٹرز کی سیکیورٹی کلیئرنس حاصل کرنا لازمی ہے۔ فی الوقت صرف سپیس پی نے این او سی پیش کیا ہے جبکہ اسٹارلنک سمیت دیگر کمپنیوں کی سیکیورٹی کلیئرنس التوا کا شکار ہے، جس کی تکمیل کے بعد ہی پی ٹی اے (PTA) لائسنس جاری کرے گا۔
متعلقہ عنوانات
میٹا نے پی ٹی اے کی درخواست پر ایک لاکھ 76 ہزار اکاؤنٹس بند کردیے
6 November 2026
خوش مزاج بچی کو خودکشی کے دہانے پہنچا دیا: والدین کا گوگل پر مقدمہ
6 November 2026
پاکستان اور روس کا آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
6 November 2026
امریکی کمپنی کا رات کو سورج کی روشنی بیچنے کا منصوبہ
6 November 2026
خلائی دوربین کا 22 سالہ مشن اختتام پذیر، ملبہ زمین پر گرنے کا خدشہ
6 November 2026
چیٹ جی پی ٹی میں تصاویر کو جی آئی ایف بنانے کا نیا فیچر متعارف
5 November 2026
گوگل کی جانب سے نئی سوشل میڈیا ایپ ’یوٹیوب ٹمبا‘ متعارف کرائے جانے کا امکان
5 November 2026
خلائی دوربین کا 22 سالہ مشن اختتام پذیر، ملبہ زمین پر گرنے کا خدشہ
5 November 2026