LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان میں دو دہائیوں بعد تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں بحال ہونے کی تیاری پنجاب پولیس میں ایڈیشنل آئی جی رینک کے 3 افسروں کے دوبارہ تقرر و تبادلے خیبرپختونخوا کے عوام پی ٹی آئی نہیں ریاست کے ساتھ ہیں: امیر مقام اختلافات کے بجائے عوامی مشکلات حل کرنا ترجیح، وفاق سے ملکر چلنا چاہتے ہیں: بلاول بھٹو اپر کُرم میں افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، مسلح افغان خارجی گرفتار میٹا نے پی ٹی اے کی درخواست پر ایک لاکھ 76 ہزار اکاؤنٹس بند کردیے گورنر خیبرپختونخوا کا پشاور سے لاہور براہِ راست فضائی سروس شروع کرنے کا اعلان خوش مزاج بچی کو خودکشی کے دہانے پہنچا دیا: والدین کا گوگل پر مقدمہ پشاور: حیات آباد میں نادرا کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد فائرنگ سے جاں بحق کم عمری کی شادی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر خیبر پختونخوا میں گورنر راج اپنے مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا: رانا ثناء اللہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان لائیو سٹاک شعبے میں اہم پیشرفت فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سوڈانی وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق بلاول بھٹو کی لاڑکانہ کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت پاکستان اور روس کے درمیان بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کیخلاف اہم معاہدہ

میٹا نے پی ٹی اے کی درخواست پر ایک لاکھ 76 ہزار اکاؤنٹس بند کردیے

Web Desk

6 November 2026

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی درخواست پر میٹا نے ری سائیکل (غیر فعال و منسوخ شدہ) موبائل نمبرز پر رجسٹرڈ 1 لاکھ 76 ہزار واٹس ایپ اکاؤنٹس کو فوری طور پر بلاک کر دیا ہے۔

پی ٹی اے حکام کے مطابق، ٹیلی کام کمپنیوں کی طرف سے جاری کردہ غیر فعال نمبرز اور بعد میں دوسرے صارفین کو فروخت کیے جانے والے (ری سائیکل) نمبرز پر پرانے واٹس ایپ اکاؤنٹس کی موجودگی سائبر فراڈ اور آن لائن دھوکہ دہی کا ایک بڑا ذریعہ بن رہی تھی، جس پر متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں۔ اس سیکیورٹی خطرے سے نمٹنے کے لیے پی ٹی اے نے قدم اٹھاتے ہوئے ٹیلی کام آپریٹرز کے پاس موجود 1 کروڑ 60 لاکھ ری سائیکل نمبرز میں سے 1 کروڑ نمبرز کا ڈیٹا میٹا کو فراہم کیا تھا۔

تحقیقات اور ڈیٹا کی تصدیق کے بعد پی ٹی اے اور میٹا کے درمیان غیر فعال نمبرز کے واٹس ایپ اکاؤنٹس کو مستقل طور پر بند کرنے کا ایک باقاعدہ طریقہ کار طے پا گیا ہے۔ اس طریقہ کار کے تحت اب ہر ماہ 5 ہزار ری سائیکل نمبرز میٹا کو بھیجے جائیں گے تاکہ ان پر فعال پرانے اکاؤنٹس کو مرحلہ وار بلاک کیا جا سکے۔ پی ٹی اے کے مطابق، میٹا کے ساتھ اس باہمی تعاون کی بدولت گزشتہ سال موصول ہونے والی 82 فیصد سائبر شکایات کا کامیا بی سے ازالہ کیا گیا ہے