ضمنی انتخابات میں عوام نے مریم نواز کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا: عظمیٰ بخاری
Web Desk
9 November 2026
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں عوام نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی اور عوامی خدمت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو فتح سے ہمکنار کیا ہے۔ گوجرانوالہ اور چیچہ وطنی سے کامیاب ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں راشد بشیر ورک اور اسد حنیف جٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) عوام کی پہلی ترجیح بن چکی ہے۔ عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف پر الزام عائد کیا کہ اس نے ریاست کی جانب سے کالعدم قرار دی گئی جماعتوں کے ساتھ مل کر انتخاب لڑا، اور سوال اٹھایا کہ دہشت گرد عناصر کے حامی نام تبدیل کر کے الیکشن کمیشن کے عملے کے سامنے کھلے عام سیاسی سرگرمیاں اور مبینہ جعلی ووٹنگ کیسے کر سکتے ہیں۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے ان سرگرمیوں کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام تر سازشوں کے باوجود عوام نے تشدد کے بیانیے کو رد کر کے ترقی کی سیاست کو منتخب کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کی ریاض میں سعودی آرامکو عمارت پر حملے کی کوشش کی شدید مذمت
9 November 2026
بنگلادیش نے حسینہ واجد کی پاسپورٹ کی درخواست مسترد کر دی
9 November 2026
خیبر میں پراسرار بیماری پھوٹ پڑی، ایک ہی خاندان کے پانچ بچے جاں بحق، دو زیرِ علاج
9 November 2026
ترکیہ ایران پر نئے حملوں کا آغاز نہیں دیکھنا چاہتا، صدر اردوان
9 November 2026
پاکستان ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے 30ویں اجلاس کی میزبانی کرے گا
9 November 2026
تربیلہ ڈیم ٹی فائیو پاور پراجیکٹ: سرنگ اور پاور ہاؤس سے پانی نکال لیا گیا
9 November 2026
یومِ اقبال پر شاعرِ مشرق کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
9 November 2026
تربیلا ففتھ ایکسٹینشن پراجیکٹ کی ٹنل میں چٹان بیٹھنے سے پانی داخل: تمام ورکرز محفوظ، واپڈا نے ٹنل منہدم ہونے کی تردید کر دی
9 November 2026