وزیراعظم کے نام پر 13 ہزار روپے انعام کا لالچ: این سی سی آئی اے نے شہریوں کو جعلی پیغامات اور سائبر فراڈ سے خبردار کر دیا
Web Desk
9 November 2026
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے شہریوں کو وزیراعظم کے نام پر 13 ہزار روپے انعام ملنے کا جھانسہ دینے والی جعلی اسکیموں اور سائبر فراڈ سے شدید خبردار کیا ہے۔ ایجنسی کے مطابق سائبر مجرمان جعلی پیغامات کے ذریعے شہریوں کو مشکوک لنکس پر کلک کرنے پر اکساتے ہیں تاکہ ان کی ذاتی، حساس اور بینکنگ معلومات حاصل کر کے رقم چوری کی جا سکے۔ ڈی جی این سی سی آئی اے نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ غیر تصدیق شدہ لنکس پر کلک کرنے اور ایسے گمراہ کن پیغامات کو آگے پھیلانے سے مکمل اجتناب کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایجنسی کی سائبر فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف ‘زیرو ٹالرنس پالیسی’ نافذ العمل ہے اور شہری کسی بھی مشکوک پیغام کی صورت میں فوری طور پر ہیلپ لائن 1799 پر یا قریبی این سی سی آئی اے سرکل میں شکایت درج کروائیں۔
متعلقہ عنوانات
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات: پی ٹی آئی نے 6 وکلاء رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی
9 November 2026
آزاد کشمیر پولیس کی چوکی پر فائرنگ میں زخمی سندھ رینجرز کے نائیک شہید
9 November 2026
پاکستان کی ریاض میں سعودی آرامکو عمارت پر حملے کی کوشش کی شدید مذمت
9 November 2026
بنگلادیش نے حسینہ واجد کی پاسپورٹ کی درخواست مسترد کر دی
9 November 2026
خیبر میں پراسرار بیماری پھوٹ پڑی، ایک ہی خاندان کے پانچ بچے جاں بحق، دو زیرِ علاج
9 November 2026
ترکیہ ایران پر نئے حملوں کا آغاز نہیں دیکھنا چاہتا، صدر اردوان
9 November 2026
پاکستان ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے 30ویں اجلاس کی میزبانی کرے گا
9 November 2026
تربیلہ ڈیم ٹی فائیو پاور پراجیکٹ: سرنگ اور پاور ہاؤس سے پانی نکال لیا گیا
9 November 2026