خیبر میں پراسرار بیماری پھوٹ پڑی، ایک ہی خاندان کے پانچ بچے جاں بحق، دو زیرِ علاج
Web Desk
9 November 2026
ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل کے دور افتادہ علاقے قاضیانو کلے ذخہ خیل میں پراسرار بیماری پھیلنے سے ایک ہی خاندان کے 5 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں، جبکہ 2 بچے تاحال حیات آباد میڈیکل کمپلیکس (HMC) پشاور میں زیرِ علاج ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق متاثرہ بچوں کے ابتدائی لیبارٹری ٹیسٹوں میں کیلشیم، میگنیشیم اور دیگر بنیادی اشاریے معمول کے مطابق پائے گئے ہیں، تاہم بیماری کی اصل وجوہات کا تعین کرنے کے لیے بلڈ کلچر اور سی ٹی اسکین برین جیسے پیچیدہ ٹیسٹ تجویز کیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر خیبر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل نے HMC پشاور کا دورہ کر کے زیرِ علاج بچوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا، جہاں ڈاکٹروں نے دونوں بچوں کی حالت کو مستحکم قرار دیا ہے۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ گاؤں میں ہنگامی میڈیکل ٹیمیں روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ممکنہ کیسز کی سکریننگ اور اموات کے محرکات کا سراغ لگایا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کی ریاض میں سعودی آرامکو عمارت پر حملے کی کوشش کی شدید مذمت
9 November 2026
بنگلادیش نے حسینہ واجد کی پاسپورٹ کی درخواست مسترد کر دی
9 November 2026
ترکیہ ایران پر نئے حملوں کا آغاز نہیں دیکھنا چاہتا، صدر اردوان
9 November 2026
پاکستان ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے 30ویں اجلاس کی میزبانی کرے گا
9 November 2026
تربیلہ ڈیم ٹی فائیو پاور پراجیکٹ: سرنگ اور پاور ہاؤس سے پانی نکال لیا گیا
9 November 2026
یومِ اقبال پر شاعرِ مشرق کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
9 November 2026
ضمنی انتخابات میں عوام نے مریم نواز کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا: عظمیٰ بخاری
9 November 2026
تربیلا ففتھ ایکسٹینشن پراجیکٹ کی ٹنل میں چٹان بیٹھنے سے پانی داخل: تمام ورکرز محفوظ، واپڈا نے ٹنل منہدم ہونے کی تردید کر دی
9 November 2026