LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آزاد کشمیر پولیس کی چوکی پر فائرنگ میں زخمی سندھ رینجرز کے نائیک شہید پاکستان کی ریاض میں سعودی آرامکو عمارت پر حملے کی کوشش کی شدید مذمت بنگلادیش نے حسینہ واجد کی پاسپورٹ کی درخواست مسترد کر دی خیبر میں پراسرار بیماری پھوٹ پڑی، ایک ہی خاندان کے پانچ بچے جاں بحق، دو زیرِ علاج ترکیہ ایران پر نئے حملوں کا آغاز نہیں دیکھنا چاہتا، صدر اردوان پاکستان ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے 30ویں اجلاس کی میزبانی کرے گا تربیلہ ڈیم ٹی فائیو پاور پراجیکٹ: سرنگ اور پاور ہاؤس سے پانی نکال لیا گیا یومِ اقبال پر شاعرِ مشرق کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع ضمنی انتخابات میں عوام نے مریم نواز کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا: عظمیٰ بخاری تربیلا ففتھ ایکسٹینشن پراجیکٹ کی ٹنل میں چٹان بیٹھنے سے پانی داخل: تمام ورکرز محفوظ، واپڈا نے ٹنل منہدم ہونے کی تردید کر دی ایران اپنے قومی مفادات پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا: اسماعیل بقائی لاہور ایئرپورٹ سے ریاض، ابوظہبی اور استنبول جانے والی 3 پروازیں منسوخ مکہ دفاعی اتحاد کمیٹی کا تیسرا اجلاس رواں ماہ پاکستان میں ہوگا علامہ اقبال کا پیغام مظلوم اقوام کے لیے امید، حوصلے اور آزادی کی نوید ہے، افتخار گیلانی ملک میں قانون کی حکمرانی اور مساوی مواقع کو یقینی بنانا ہوگا: اسحاق ڈار

آزاد کشمیر پولیس کی چوکی پر فائرنگ میں زخمی سندھ رینجرز کے نائیک شہید

Web Desk

9 November 2026

راولاکوٹ میں 5 نومبر کو کالعدم تنظیم کے مسلح شرپسندوں کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر پولیس کی چوکی پر فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والے سندھ رینجرز کے نائیک بوستان خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے۔ آزاد کشمیر پولیس ترجمان کے مطابق شہید نائیک بوستان خان کا تعلق ضلع کوہاٹ سے تھا اور وہ خطے میں امن و امان کے قیام اور پولیس کی معاونت کے لیے ڈیوٹی پر مامور تھے۔ ترجمان نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی حقوق کی آڑ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانا کالعدم عناصر کے پُرتشدد رویے کا ثبوت ہے، تاہم ایسی بزدلانہ کارروائیاں سیکورٹی اداروں کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔ پولیس انتظامیہ نے شہید کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ حملے میں ملوث شرپسندوں کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔