LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کی ریاض میں سعودی آرامکو عمارت پر حملے کی کوشش کی شدید مذمت بنگلادیش نے حسینہ واجد کی پاسپورٹ کی درخواست مسترد کر دی خیبر میں پراسرار بیماری پھوٹ پڑی، ایک ہی خاندان کے پانچ بچے جاں بحق، دو زیرِ علاج ترکیہ ایران پر نئے حملوں کا آغاز نہیں دیکھنا چاہتا، صدر اردوان پاکستان ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے 30ویں اجلاس کی میزبانی کرے گا تربیلہ ڈیم ٹی فائیو پاور پراجیکٹ: سرنگ اور پاور ہاؤس سے پانی نکال لیا گیا یومِ اقبال پر شاعرِ مشرق کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع ضمنی انتخابات میں عوام نے مریم نواز کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا: عظمیٰ بخاری تربیلا ففتھ ایکسٹینشن پراجیکٹ کی ٹنل میں چٹان بیٹھنے سے پانی داخل: تمام ورکرز محفوظ، واپڈا نے ٹنل منہدم ہونے کی تردید کر دی ایران اپنے قومی مفادات پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا: اسماعیل بقائی لاہور ایئرپورٹ سے ریاض، ابوظہبی اور استنبول جانے والی 3 پروازیں منسوخ مکہ دفاعی اتحاد کمیٹی کا تیسرا اجلاس رواں ماہ پاکستان میں ہوگا علامہ اقبال کا پیغام مظلوم اقوام کے لیے امید، حوصلے اور آزادی کی نوید ہے، افتخار گیلانی ملک میں قانون کی حکمرانی اور مساوی مواقع کو یقینی بنانا ہوگا: اسحاق ڈار شیخ حسینہ کی بنگلہ دیش واپسی کی تیاری، نئے پاسپورٹ کے لیے درخواست

ایلومینیم سے طویل عمر والی بیٹری تیار کرنے کی راہ ہموار

Web Desk

9 November 2026

چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے محققین نے ایلومینیم پر مبنی ایک نیا کیٹالسٹ تیار کیا ہے جو سوڈیم سلفر بیٹریوں کی کارکردگی اور عمر کو نمایاں طور پر بہتر بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بیٹریوں میں سوڈیم پولی سلفائیڈز کے کیتھوڈ سے اخراج اور کارکردگی میں کمی کے دیرینہ مسئلے کو حل کرنے کے لیے تحقیقی ٹیم نے ایلومینیم کی ایٹمی ساخت میں آکسیجن کی جگہ نائٹروجن کا ایک ایٹم شامل کر کے ‘Al–O3N’ نامی نئی ساخت بنائی، جس سے ایلومینیم اور سلفر کا باہمی تعامل اور کیمیائی استحکام مستحکم ہوا۔ لیبارٹری تجربات کے دوران اس بیٹری نے 2,500 چارج و ڈسچارج سائیکلز مکمل کیے جبکہ ہر سائیکل میں کارکردگی کا زوال محض 0.017 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سستی اور وافر مقدار میں دستیاب دھات کے استعمال سے مہنگی دھاتوں پر انحصار کم کرنے اور طویل العمر توانائی کے حصول میں بڑی مدد ملے گی۔