LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کی ریاض میں سعودی آرامکو عمارت پر حملے کی کوشش کی شدید مذمت بنگلادیش نے حسینہ واجد کی پاسپورٹ کی درخواست مسترد کر دی خیبر میں پراسرار بیماری پھوٹ پڑی، ایک ہی خاندان کے پانچ بچے جاں بحق، دو زیرِ علاج ترکیہ ایران پر نئے حملوں کا آغاز نہیں دیکھنا چاہتا، صدر اردوان پاکستان ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے 30ویں اجلاس کی میزبانی کرے گا تربیلہ ڈیم ٹی فائیو پاور پراجیکٹ: سرنگ اور پاور ہاؤس سے پانی نکال لیا گیا یومِ اقبال پر شاعرِ مشرق کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع ضمنی انتخابات میں عوام نے مریم نواز کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا: عظمیٰ بخاری تربیلا ففتھ ایکسٹینشن پراجیکٹ کی ٹنل میں چٹان بیٹھنے سے پانی داخل: تمام ورکرز محفوظ، واپڈا نے ٹنل منہدم ہونے کی تردید کر دی ایران اپنے قومی مفادات پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا: اسماعیل بقائی لاہور ایئرپورٹ سے ریاض، ابوظہبی اور استنبول جانے والی 3 پروازیں منسوخ مکہ دفاعی اتحاد کمیٹی کا تیسرا اجلاس رواں ماہ پاکستان میں ہوگا علامہ اقبال کا پیغام مظلوم اقوام کے لیے امید، حوصلے اور آزادی کی نوید ہے، افتخار گیلانی ملک میں قانون کی حکمرانی اور مساوی مواقع کو یقینی بنانا ہوگا: اسحاق ڈار شیخ حسینہ کی بنگلہ دیش واپسی کی تیاری، نئے پاسپورٹ کے لیے درخواست

سائنس دانوں نے 2 حلقوں پر مشتمل سیاروی ملبے والا سفید بونا ستارہ دریافت کر لیا

Web Desk

9 November 2026

ماہرینِ فلکیات نے ملکی وے کہکشاں میں ‘J13281450’ نامی ایک ایسا نایاب سفید بونا (وائٹ ڈوارف) ستارہ دریافت کیا ہے جس کے گرد سیاروی ملبہ دو الگ الگ حلقوں (ڈسکس) کی شکل میں گردش کر رہا ہے۔ سائنسی جریدے ‘نیچر آسٹرونومی’ میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق یہ ستارہ برجِ سنبلہ میں زمین سے 1600 نوری سال کی دوری پر واقع ہے، اور اس کا مشاہدہ چلی میں قائم ‘ویری لارج ٹیلی اسکوپ’ سے کیا گیا ہے۔ یونیورسٹی آف چلی کے ماہرِ فلکیات فیلپے لاگوس ویلیچس کا کہنا ہے کہ اس سے قبل دریافت ہونے والے 21 سفید بونا ستاروں کے گرد صرف ایک حلقہ دیکھا گیا تھا، تاہم دو حلقوں پر مشتمل یہ پیچیدہ ساخت اس بات کو سمجھنے میں مدد دے گی کہ اربوں سال بعد جب ہمارا سورج ایندھن ختم ہونے پر ایک انتہائی کثیف سفید بونے ستارے میں تبدیل ہوگا، تو ہمارے نظامِ شمسی اور اس کے سیاروں کی کیا صورتِ حال ہوگی۔