LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ نے امریکی مڈٹرم انتخابات کی شفافیت پر سوال اٹھا دیے عالمی تنازعات میں شدت، سی آئی ایس ممالک کو مشترکہ سلامتی کیلئے تعاون بڑھانا ہوگا: پوتن مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی تعیناتی، ایران پر نئے حملوں کے خدشات بڑھ گئے ایرانی بحریہ کا 10 روز میں آبنائے ہرمز سے گزرنے والے 11 آئل ٹینکروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات: پی ٹی آئی نے 6 وکلاء رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی وزیراعظم کے نام پر 13 ہزار روپے انعام کا لالچ: این سی سی آئی اے نے شہریوں کو جعلی پیغامات اور سائبر فراڈ سے خبردار کر دیا آزاد کشمیر پولیس کی چوکی پر فائرنگ میں زخمی سندھ رینجرز کے نائیک شہید پاکستان کی ریاض میں سعودی آرامکو عمارت پر حملے کی کوشش کی شدید مذمت بنگلادیش نے حسینہ واجد کی پاسپورٹ کی درخواست مسترد کر دی خیبر میں پراسرار بیماری پھوٹ پڑی، ایک ہی خاندان کے پانچ بچے جاں بحق، دو زیرِ علاج ترکیہ ایران پر نئے حملوں کا آغاز نہیں دیکھنا چاہتا، صدر اردوان پاکستان ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے 30ویں اجلاس کی میزبانی کرے گا تربیلہ ڈیم ٹی فائیو پاور پراجیکٹ: سرنگ اور پاور ہاؤس سے پانی نکال لیا گیا یومِ اقبال پر شاعرِ مشرق کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع ضمنی انتخابات میں عوام نے مریم نواز کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا: عظمیٰ بخاری

مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی تعیناتی، ایران پر نئے حملوں کے خدشات بڑھ گئے

Web Desk

9 November 2026

مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی موجودگی بڑھانے کے تازہ فیصلے کے بعد خطے میں ایران پر ممکنہ نئے حملوں کے خدشات میں شدید اضافہ ہو گیا ہے۔ امریکی حکام اور عالمی خبر ایجنسیوں کے مطابق امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ’ نومبر کے وسط تک مشرقِ وسطیٰ پہنچ کر پہلے سے تعینات ‘یو ایس ایس جارج واشنگٹن’ کی جگہ لے گا۔ اس کے علاوہ امریکی میرینز کی 13ویں ایکسپیڈیشنری یونٹ بھی رواں ماہ کے آخر میں خطے میں اترے گی، جس کے تحت 2,200 سے زائد تربیت یافتہ امریکی میرینز اور بحری اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت خطے میں امریکی جنگی حکمتِ عملی کا حصہ ہے، کیونکہ امریکی میرینز سمندری آپریشنز، تلاشی اور ہنگامی چھاپوں کی خصوصی صلاحیت رکھتے ہیں۔