بچپن میں عام وائرس سے متاثر ہونا کس خطرناک کینسر کا سبب بن سکتا ہے؟
Web Desk
7 December 2025
برطانوی محققین کو تازہ تحقیق میں یہ معلوم ہوا ہے کہ وائرس مثانے کے بافتوں میں ڈی این اے کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
دریافت کو ایک بڑی پیشرفت قرار دینے والے سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ یہ دریافت بتا سکتی ہے کہ کیوں گردے کے ٹرانسپلانٹ کرانے والے مریضوں (جن کو بی کے وائرس کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں، اس وائرس میں نزلے زکام جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں) کے بعد ازاں مثانے کے کینسر میں مبتلا ہونے کے خطرات زیادہ ہوسکتے ہیں۔
یونیورسٹی آف یارک کے محقق اور تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر سائمن بیکر کا کہنا تھا کہ وائرس سے متعلقہ کینسر کی دیگر اقسام میں (جیسے کہ سروائیکل کینسر) وائرس ڈی این اے ہمارے جینیاتی مٹیریل کے ساتھ مل جاتے ہیں اور ٹیومر کو بناتے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ تحقیق کے نتائج بتاتے ہیں کہ مثانے میں بافتوں کا وائرس کے خلاف مدافعتی عمل ڈی این اے میں تبدیلیوں کا باعث بنتا ہے جو کینسر کا سبب بن سکتا ہے
متعلقہ عنوانات
تیز رفتار ورزش دل اور میٹابولک صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند قرار
20 August 2026
جلد کے کینسر کا علاج کرنے والی دوا آخری مرحلے میں کامیاب
20 August 2026
ہر شہری کی ہیپاٹائٹس اسکریننگ ہوگی، ٹیسٹ نہ کرانے والے ملازمین کی تنخواہ روکنے کا اعلان
19 August 2026
فون سے اسکرین شاٹ محفوظ کرنا یادداشت کمزور کر سکتا ہے: تحقیق
19 August 2026
امریکا میں خطرناک ’ویسٹ نائل وائرس‘ کا پھیلاؤ
19 August 2026
بلڈ پریشر کی پرانی دوا بچوں کی خطرناک دماغی بیماری کی رفتار سست کر سکتی ہے
18 August 2026
حکیم شہزاد کی رجسٹریشن منسوخی سے متعلق طب کونسل کا فیصلہ معطل
18 August 2026
کانگو میں ایبولا وائرس کی وبا ہر 30 منٹ میں ایک جان لینے لگی: ڈبلیو ایچ او
17 August 2026