LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
حنا جاوید قتل کیس: مقتولہ کے بھائی کا قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کو فوری مداخلت کیلیے دوسرا خط نئے صوبوں کا معاملہ قومی مشاورت سے حل ہونا چاہیے: چودھری شجاعت حسین افغانستان پاکستان کیخلاف دہشت گردی کا اہم مرکز بن چکا ہے: واشنگٹن پوسٹ یمن میں حکومتی فورسز اور حوثی جنگجوؤں میں جھڑپوں سے 76 ہزار افراد بے گھر روسی حملوں میں شدت، رواں سال انتہائی مشکل موسم سرما کا سامنا ہو سکتا ہے: یوکرینی حکام ورلڈ الٹیمیٹ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر 20 ستمبر کا لانگ مارچ ملکی سیاست کا رخ بدل دے گا: حافظ نعیم الرحمٰن ایران کے ساتھ جنگ مڈٹرم انتخابات کے بعد ختم ہوجائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ عراق کا ایران کے ساتھ 3 سرحدی گزرگاہوں پر آمدورفت بحال کرنے کا اعلان سعودی آئل پائپ لائن پر ڈرون حملہ، عراقی فورسز نے لانچنگ سائٹ کا سراغ لگا لیا وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کا ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال 28 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے صوبوں کے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے: سلمان اکرم راجہ ہرنائی میں پاک فوج کا بروقت ریسکیو آپریشن، 5 کان کن زندہ نکال لیے پٹرولیم لیوی کیخلاف جدوجہد سے حکومت ریلیف دینے پر مجبور ہوئی: حافظ نعیم وزیراعظم کا عوام کیلئے خصوصی پٹرول ریلیف سکیم کا اعلان

جسم میں موجود چربی سے متعلق نئی تحقیق میں اہم انکشاف!

Web Desk

27 July 2026

ایک نئی سائنسی تحقیق نے واضح کیا ہے کہ جسم میں موجود چربی (فیٹ ٹشو) محض اضافی وزن کا سبب نہیں بلکہ توانائی ذخیرہ کرنے، ہارمونز کی تیاری اور میٹابولزم کو متوازن رکھنے والا ایک اہم عضو ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ چربی کی زاید مقدار کی طرح اس کی غیر معمولی کمی بھی شدید خطرناک ہے، جیسا کہ نایاب جینیاتی بیماری ‘فیملیل پارشل لیپوڈسٹریفی ٹائپ 2‘ (FPLD2) میں دیکھا جاتا ہے۔ امریکی اینڈوکرائنولوجسٹ ڈاکٹر ایلف اورال اور ان کی ٹیم نے چوہوں میں ‘لامن اے/سی’ (Lamin A/C) جین کو غیر فعال کر کے یہ معلوم کیا کہ فیٹ خلیات کی اندرونی خرابی میٹابولزم کو شدید متاثر کر کے ذیابیطس کا باعث بنتی ہے۔ سائنس دانوں کے مطابق اس اہم پیشرفت سے نہ صرف نایاب بیماریوں کو سمجھنے میں مدد ملے گی بلکہ مستقبل میں ذیابیطس کے مؤثر علاج کی نئی راہیں بھی کھلیں گی۔