LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دریائے سندھ کا پانی پینے کے قابل نہیں رہا: محکمہ آبپاشی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ٹرمپ کیساتھ اچھے تعلقات، یوکرین تنازع حل کرنے کیلئے کوششوں پر شکرگزار ہیں: صدر پوتن کراچی ایئرپورٹ پر کسٹمز کی کارروائی، 60 لاکھ روپے کا سامان برآمد ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ستمبر میں مہنگائی 1.27 فیصد بڑھ گئی، سالانہ شرح 10.26 فیصد ریکارڈ فیول سبسڈی سکیم سے 75 لاکھ سے زائد شہری مستفید، وزیراعظم نے حکومتی اقدامات کو سراہ لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ نابلس میں سیکڑوں اسرائیلی قبضہ گیروں کا حضرت یوسفؑ کے مزار پر حملہ ایپسٹین سے روابط ، ناروے کے وزیراعظم سمیت 11 وزراء پارلیمنٹ میں طلب برطانیہ کے عجائب گھروں میں غیر ملکی سیاحوں کا داخلہ مفت حکومت بزرگ شہریوں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کر رہی ہے: مریم نواز مصر: 1700 سال قدیم پراسرار مقبرہ دریافت حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ، ڈیزل سستا کر دیا کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کا اعلان، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل حکومت کا پی ٹی ائی سے مذاکرات کا اعلان ،پیپلز پارٹی اور ن لیگ مشرکہ مذاکرات کرے گے

امارات کے دفائی وارننگ سسٹم میں فنی خرابی، شہریوں کو غلط الرٹس موصول

Web Desk

26 June 2026

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ابتدائی دفاعی وارننگ سسٹم میں اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہونے کے باعث شہریوں کو غلط الرٹس اور وارننگ پیغامات موصول ہوئے ہیں، تاہم حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خرابی کو دور کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ سسٹم میں پیدا ہونے والی یہ خرابی خالصتاً فنی نوعیت کی تھی، جس کی وجہ سے شہریوں کے موبائل فونز پر غلط الرٹس ارسال ہو گئے۔ حکام نے اس حوالے سے مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ جیسے ہی فنی خرابی کی نشاندہی ہوئی، متعلقہ ٹیموں نے فوری اقدام اٹھا کر اسے دور کر دیا اور اب یہ ابتدائی دفاعی وارننگ سسٹم مکمل طور پر بحال ہو کر معمول کے مطابق کام کر رہا ہے۔اماراتی حکام نے عوام اور رہائشیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان غلط وارننگ پیغامات پر بالکل بھی تشویش کا شکار نہ ہوں اور کسی بھی قسم کی افواہوں پر کان دھرنے کے بجائے صرف سرکاری ذرائع سے جاری ہونے والی معتبر معلومات اور ہدایات پر ہی اعتماد کریں۔