صدر ٹرمپ شہباز شریف کی اپیل سے آگاہ ہیں ، جلد ردعمل متوقع: وائٹ ہاؤس
Web Desk
7 April 2026
وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل سے مکمل طور پر باخبر ہیں اور اس پر جلد ردعمل دیا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے کی گئی درخواست کو سنجیدگی سے دیکھا جا رہا ہے، جبکہ آئندہ چند روز میں اس حوالے سے واضح مؤقف سامنے آنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب سینئر ایرانی عہدیداروں نے بھی تصدیق کی ہے کہ ایران وزیراعظم شہباز شریف کی درخواست کا جائزہ لے رہا ہے اور اس پر مشاورت جاری ہے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر سے ایران سے متعلق ڈیڈ لائن میں دو ہفتوں کی توسیع کی اپیل کی تھی۔ اپنے سوشل میڈیا پیغام میں انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پُرامن حل کے لیے سفارتی کوششیں تیزی سے جاری ہیں اور جلد مثبت نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔
وزیراعظم نے امریکی صدر سے درخواست کی تھی کہ سفارتکاری کو موقع دینے کے لیے ڈیڈ لائن میں توسیع کی جائے، جبکہ ایران سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ جذبہ خیرسگالی کے تحت آبنائے ہرمز کو دو ہفتوں کے لیے کھلا رکھے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کی فلسطینیوں کو جبری بے دخل کرنے کی مذمت
6 September 2026
9 مئی کیس: 2023 سے روپوش سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتار
6 September 2026
پاکستان خطے میں پائیدار امن و استحکام کا خواہاں ہے، یوسف رضا گیلانی
6 September 2026
اسحاق ڈار کا ناروے کے ہم منصب ایسپن بارتھ ایدے سے ٹیلی فونک رابطہ
6 September 2026
پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں کا سفر، آپریشن دوارکا سے معرکۂ حق تک
6 September 2026
پاسدارانِ انقلاب کا آبنائے ہرمز میں امریکی آبدوز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
6 September 2026
مزار قائد پر گارڈ تبدیلی کی پروقار تقریب، پاک فضائیہ نے فرائض سنبھال لیے
6 September 2026
خلیج میں امریکی فوجی اڈے برقرار رکھنا قابلِ عمل نہیں رہا: جنرل ڈیوڈ پیٹریاس
6 September 2026