LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار برطانیہ کا دورہ مکمل کرکے ترکیہ پہنچ گئے وزیراعظم شہباز شریف آج 3 روزہ سرکاری دورے پر کرغزستان روانہ ہوں گے راول ڈیم کے سپل ویز پیر صبح 6 بجے کھولنے کا فیصلہ اسرائیل نے ایران پر ایک بار پھر حملے کی دھمکی دیدی نواز شریف سے وزیراعظم آزاد کشمیر کی ملاقات، عوامی مسائل کے فوری حل پر زور روس کے پاس دنیا کے دوسرے بڑے کوئلے کے ذخائر ہیں: صدر پوتن ایرانی سپریم لیڈر کی خلیجی ممالک سے امریکا، اسرائیل کے خلاف متحد ہونے کی اپیل پاکستان نے قبل ازوقت قرض کی سب سے بڑی ادائیگی کر دی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار لندن سے استنبول روانہ پاکستان، سعودی عرب کا زرعی و غذائی برآمدات 3 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم دادو کے کچے علاقے میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 8 افراد ہلاک کال سینٹر کے ذریعے غیر اخلاقی مواد کی فروخت: ایف آئی اے نے مزید 20 چینی شہریوں کو پاکستان بدر کر دیا پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ مشترکہ سلامتی و اجتماعی دفاع کیلئے متحد ہیں: وزیراعظم وزیراعظم آزاد کشمیر کا انٹرنیٹ اور داخلی و خارجی راستے بحال کرنے کا اعلان امریکا کے وعدے پورے ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: ایران

امریکا اور ایران کے درمیان رابطے جاری ہیں، اسٹیو ویٹکوف 

Web Desk

3 May 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی نمائندے اسٹیو ویٹکوف نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان رابطے برقرار ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق اسٹیو ویٹکوف صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ ایک گالف چیمپئن شپ کے موقع پر ڈورال گالف کلب پہنچے جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کی۔

اس موقع پر ایران کے ساتھ مذاکرات سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔

دوسری جانب ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بیان میں کہا ہے کہ امریکا نے تہران کے چودہ نکاتی منصوبے کا جواب دے دیا ہے جس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باوجود سفارتی سطح پر رابطوں کا سلسلہ جاری ہے، تاہم مختلف معاملات پر دونوں جانب سے سخت مؤقف بھی سامنے آ رہا ہے۔