LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
فیلڈ مارشل عاصم منیر کل تہران کا دورہ کریں گے: ایرانی وزارت خارجہ ایس آئی ایف سی کی ریگولیٹری اصلاحات، کاروباری آسانیوں کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر میں بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کل سے 28 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے ایران مزاحمت اور استقامت کے باعث دنیا کو حیران کرنے والی طاقت بن کر ابھرا: پزشکیان جماعت اسلامی کا 12 ربیع الاول کے بعد ملک گیر ہڑتال کا اعلان مہنگی منگوائی گئی چینی سستی برآمدکرنےکی اجازت، قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان چین کے بغیر امریکا کیلئے ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنا ممکن نہیں: نیویارک ٹائمز بھارت کے قریب مال بردار بحری جہاز ڈوب گیا، 24 افراد لاپتا سویڈن: سکول میں تلوار بردار نوجوان کا حملہ، 17 سالہ طالبہ ہلاک اور تین زخمی بیلجیئم میں گاڑیاں بیچنے والا نوجوان ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد شہزادہ قرار افغانستان میں طالبان رجیم کی غیرقانونی پابندیاں، خواتین خودکشی پر مجبور ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا ایران کیخلاف معاشی جنگ سے امریکا کو کوئی کامیابی نہیں ملے گی، سابق امریکی وزیر دفاع

پشاور زلمی پی ایس ایل 11 کی چیمپئن بن گئی، حیدرآباد کنگزمین کو 5 وکٹوں سے شکست

Web Desk

3 May 2026

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگزمین کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر دوسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

حیدرآباد کنگزمین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 18 اوورز میں 129 رنز بنائے اور پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔ جواب میں پشاور زلمی نے مطلوبہ ہدف 16ویں اوور کی دوسری گیند پر 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ابتدائی طور پر زلمی کی بیٹنگ مشکلات کا شکار رہی۔ محمد حارث 6 رنز، بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے، کوشل مینڈس 9 اور مائیکل 4 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ تاہم ایرون ہارڈی اور عبدالصمد نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 85 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کو فتح کے قریب پہنچایا۔

ایرون ہارڈی 56 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ عبدالصمد نے 48 رنز کی اننگز کھیلی۔ وننگ شاٹ فرحان یوسف نے کھیل کر ٹیم کو 9 سال بعد ٹائٹل جتوایا۔

حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے محمد علی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

فائنل میں ایرون ہارڈی کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ صفیان مقیم کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی منتخب کیا گیا۔