LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار برطانیہ کا دورہ مکمل کرکے ترکیہ پہنچ گئے وزیراعظم شہباز شریف آج 3 روزہ سرکاری دورے پر کرغزستان روانہ ہوں گے راول ڈیم کے سپل ویز پیر صبح 6 بجے کھولنے کا فیصلہ اسرائیل نے ایران پر ایک بار پھر حملے کی دھمکی دیدی نواز شریف سے وزیراعظم آزاد کشمیر کی ملاقات، عوامی مسائل کے فوری حل پر زور روس کے پاس دنیا کے دوسرے بڑے کوئلے کے ذخائر ہیں: صدر پوتن ایرانی سپریم لیڈر کی خلیجی ممالک سے امریکا، اسرائیل کے خلاف متحد ہونے کی اپیل پاکستان نے قبل ازوقت قرض کی سب سے بڑی ادائیگی کر دی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار لندن سے استنبول روانہ پاکستان، سعودی عرب کا زرعی و غذائی برآمدات 3 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم دادو کے کچے علاقے میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 8 افراد ہلاک کال سینٹر کے ذریعے غیر اخلاقی مواد کی فروخت: ایف آئی اے نے مزید 20 چینی شہریوں کو پاکستان بدر کر دیا پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ مشترکہ سلامتی و اجتماعی دفاع کیلئے متحد ہیں: وزیراعظم وزیراعظم آزاد کشمیر کا انٹرنیٹ اور داخلی و خارجی راستے بحال کرنے کا اعلان امریکا کے وعدے پورے ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: ایران

اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست، چیئرمین پی ٹی آئی کو نوٹس جاری

Web Desk

4 May 2026

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے بانی پی ٹی آئی کا ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست اور سلمان اکرم راجہ سے ملاقات نہ کرانے پر توہینِ عدالت کیس کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت وکیل سلمان اکرم راجہ نے عدالت کو بتایا کہ بانی کا اکاؤنٹ ذاتی ہے، تاہم جیل حکام نے ابھی تک وکالت نامے پر دستخط نہیں کرائے۔ عدالت نے کیس میں پی ٹی آئی کو فریق قرار دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، بانی سے ملاقات نہ کرانے پر جیل حکام سے بھی وضاحت طلب کی گئی ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دی ہے۔