جنگ کے اثرات کے باعث ایران میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ
Web Desk
4 May 2026
ایران کے محکمہ خوراک و ادویات کے سربراہ مہدی پیر صالحی کا کہنا ہے کہ ملک کے پیٹرو کیمیکل اور فولاد کے شعبوں پر جنگ کے اثرات نے ادویات کی قیمتوں کو متاثر کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بیمہ (انشورنس) کے بجٹ پر نظرثانی کی جا رہی ہے تاکہ قیمتوں میں ناگزیر اضافے کا بوجھ عوام پر نہ پڑے۔ مہدی پیر صالحی کے مطابق، پارلیمان اور بجٹ تنظیم کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں تاکہ فنڈنگ میں اضافہ کر کے عوام کے مالی بوجھ کو کم کیا جا سکے۔ اگرچہ بنیادی اور جان بچانے والی ادویات کی فراہمی میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، تاہم مغربی ممالک سے درآمد ہونے والے مخصوص برانڈز کی قلت کا سامنا ہے، جسے دور کرنے کے لیے مقامی طور پر تیار کردہ ادویات کی طرف رجوع کرنے کی ضرورت ہے۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ کی اردن میں فوجی اڈے پر کارروائی کے جواب میں ایران پر شدید حملوں کی دھمکی
31 August 2026
امریکا کو خطے میں محاصرے میں لیا جانا چاہئے: نائب سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
31 August 2026
خلیجی ریاستوں کو نشانہ بنانے کی ایرانی پالیسی ناکام ہو چکی: انور قرقاش
31 August 2026
امریکی فوج نے آبنائے ہرمز میں ٹینکر کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کا دعویٰ مسترد کردیا
31 August 2026
اسرائیل اور یونان کے درمیان 3.5 ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ طے
31 August 2026
سندھ طاس معاہدہ, پاکستان کا عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم
31 August 2026
عظیم کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی آج پانچویں برسی منائی جارہی ہے
31 August 2026
درست غذائی معلومات کےلیے فوڈ کمپوزیشن ڈیٹا بیس کا آغاز
31 August 2026