ٹک ٹاک کا نیا اے آئی میم ری مکسر فیچر متعارف
Web Desk
23 April 2026
ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی ایک نیا فیچر متعارف کروا رہا ہے، جو صارفین کے کمنٹس کے تجربے کو نمایاں طور پر تبدیل کر سکتا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ نیا فیچر “میم ری مکسر” کہلاتا ہے، جس کے ذریعے صارفین کسی بھی ویڈیو کو اے آئی کی مدد سے ری مکس کر کے نئی تصاویر تیار کر سکیں گے، اس فیچر کے تحت ویڈیو میں موجود چہرہ، آواز یا پس منظر کو تبدیل کرنا ممکن ہوگا۔
اس فیچر کے ساتھ ایک نئی سیٹنگ بھی متعارف کرائی جا رہی ہے، جو بذریعہ ڈیفالٹ آن ہوگی، اس کے فعال ہونے کی صورت میں دیگر صارفین کو اجازت ہوگی کہ وہ آپ کی ویڈیوز کو اے آئی کے ذریعے ری مکس کر سکیں، تاہم صارفین اسے بند بھی کر سکتے ہیں۔
مثال کے طور پر اگر کوئی صارف کسی مقام کی ویڈیو پوسٹ کرتا ہے تو دیگر افراد اسی ویڈیو کو استعمال کرتے ہوئے اے آئی کے ذریعے نئی تصاویر بنا سکتے ہیں، جیسے کہ ویڈیو کے منظر کو کسی ساحل یا مختلف مقام میں تبدیل کرنا، یہ تصاویر اصل ویڈیو کے کمنٹس میں شیئر کی جا سکیں گی۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ فیچر کمنٹس میں تصاویر کے استعمال کو مزید دلچسپ بنائے گا، تاہم فی الحال یہ فیچر تجرباتی مرحلے میں ہے اور تمام صارفین کے لیے دستیاب نہیں۔
یاد رہے کہ حالیہ عرصے میں ٹک ٹاک نے متعدد اے آئی فیچرز متعارف کرائے ہیں، جن میں اس کا اے آئی سسٹنٹ بھی شامل ہے، میم ری مکسر کو مستقبل میں مزید بہتر بنایا جائے گا، تاہم اس کی باضابطہ ریلیز کی تاریخ ابھی سامنے نہیں آئی۔
متعلقہ عنوانات
غیر ملکی ہیکرز کا سی ڈی اے پر بڑا سائبر حملہ؛ اسلام آبادیوں کا ٹیکس و بلنگ ڈیٹا ہیک، بحالی کے لیے ایک ماہ کی مہلت
6 July 2026
گوگل میپس میں جلد کھانا منگوانے کا فیچر متعارف کرانے کا امکان
6 July 2026
ٹیلی کام بل سے کسی کی ذاتی زمین اور جائیداد پر زبردستی قبضہ نہیں ہوگا: شزا فاطمہ
6 July 2026
یوٹیوب نے تصاویر پر مبنی انقلابی فیچر متعارف کروا دیا
5 July 2026
مشہور کمپنی کا اسٹریمنگ پلیٹ فارم سے 551 فلمیں ہٹانے کا اعلان
4 July 2026
یوٹیوب نے شارٹس فارمیٹ میں نئے فیچر متعارف کرا دیے
3 July 2026
پاکستان میں انٹرنیٹ اور ٹیکنالوجی کی سہولیات میں نمایاں اضافہ، عالمی درجہ بندی بھی بہتر
3 July 2026
انٹرنیٹ کو بھی بنیادی سروس قرار دینے پر غور، وزارت آئی ٹی کا قانونی جائزہ مکمل
3 July 2026