ٹیک کمپنیاں کتابیں سکین کرنے کے بعد اصل نسخے ضائع کرنے لگیں
Web Desk
31 July 2026
برطانوی میڈیا کی ایک تہلکہ خیز رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا کی بڑی ٹیک کمپنیاں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) کے جدید ماڈلز کی تربیت (ٹریننگ) کے لیے پرانی اور نایاب کتابیں بڑے پیمانے پر خرید کر انہیں تیز رفتار مشینوں سے اسکین کر رہی ہیں، جبکہ اس عمل کے بعد ان کتابوں کے اصل نسخوں کو تلف اور ضائع کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس متنازع منصوبے کا آغاز فروری 2024 میں اس وقت ہوا جب ایک معروف اے آئی کمپنی نے عالمی سطح پر زیادہ سے زیادہ کتب حاصل کرنے کے لیے ایک عملہ تعینات کیا۔ کمپنیاں خصوصاً 2022 سے قبل شائع ہونے والی کتب کی تلاش میں ہیں تاکہ مصنوعی طور پر تیار کردہ (AI-generated) مواد کے بجائے خالص انسانی علم اور مواد کا استعمال کیا جا سکے۔ ماہرین نے اس عمل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اسکیننگ کے نام پر تاریخی و نایاب نسخوں کا خاتمہ انسانی علم، تاریخ اور ثقافتی ورثے کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔
متعلقہ عنوانات
واٹس ایپ کا اینڈرائیڈ صارفین کیلئے نئے فیچر پر کام جاری
31 July 2026
ایپل کو آئی فون کی پیداوار برقرار رکھنے میں مشکلات کا خدشہ
31 July 2026
آسٹریلیا کی دہشتگردی سے متعلق مواد نہ ہٹانے پر ٹیلیگرام کیخلاف قانونی کارروائی
31 July 2026
نادرا کو ڈیجیٹل شعبے میں شاندار کامیابیوں پر تین ایوارڈز مل گئے
30 July 2026
ایلون مسک کا ’ایوری تھنگ ایپ‘ کی جانب بڑا قدم
30 July 2026
صارفین کےلیے آئی فون اور دیگر ایپل ڈیوائسز خریدنا آسان ہوگیا، تفصیلات جانیے
30 July 2026
زمین کی گہرائیوں میں موجود خفیہ ماحولیاتی نظام دریافت
30 July 2026
کانٹینٹ کریئیٹرز کی دیرینہ خواہش پوری، یوٹیوب نے اہم فیچر متعارف کرا دیا
29 July 2026