کانٹینٹ کریئیٹرز کی دیرینہ خواہش پوری، یوٹیوب نے اہم فیچر متعارف کرا دیا
Web Desk
29 July 2026
معروف ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ‘یوٹیوب’ نے کانٹینٹ کریئیٹرز کے لیے یوٹیوب شارٹس میں کسٹم تھمب نیلز (Custom Thumbnails) اپ لوڈ کرنے کا نیا اور اہم فیچر متعارف کرا دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سہولت کے تحت یوٹیوب پارٹنر پروگرام (YPP) سے منسلک تخلیق کار اب ویڈیو کے اندرونی فریم پر انحصار کرنے کے بجائے اپنی مرضی کی تیار کردہ دلکش تصویر بطور تھمب نیل استعمال کر سکیں گے۔ یوٹیوب انتظامیہ کے مطابق کسٹم تھمب نیلز کی فراہمی کریئیٹرز کا دیرینہ اور سب سے زیادہ کیا جانے والا مطالبہ تھا، جس سے نہ صرف چینل کی پیشہ ورانہ برانڈنگ برقرار رکھنے میں مدد ملے گی بلکہ ناظرین کی توجہ حاصل کر کے ویوز میں بھی اضافہ ممکن ہوگا۔ ابتدائی طور پر پارٹنر پروگرام کا حصہ بننے والے صارفین کو یہ فیچر دستیاب ہوگا، جسے جلد تمام کریئیٹرز تک توسیع دی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
سپارکو نے پاکستان سپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا
8 November 2026
میٹا نے متنازع تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ واپس لے لیا
8 November 2026
پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے کے لیے 6 کمپنیاں رجسٹرڈ
7 November 2026
میٹا نے پی ٹی اے کی درخواست پر ایک لاکھ 76 ہزار اکاؤنٹس بند کردیے
6 November 2026
خوش مزاج بچی کو خودکشی کے دہانے پہنچا دیا: والدین کا گوگل پر مقدمہ
6 November 2026
پاکستان اور روس کا آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
6 November 2026
امریکی کمپنی کا رات کو سورج کی روشنی بیچنے کا منصوبہ
6 November 2026
خلائی دوربین کا 22 سالہ مشن اختتام پذیر، ملبہ زمین پر گرنے کا خدشہ
6 November 2026