اسرائیلی فوج میں نظم و ضبط کی خلاف ورزی، 14 اہلکار برطرف، قید کی سزا
Web Desk
31 July 2026
اسرائیلی فوج نے بغاوت اور نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزی کے خدشے کے پیش نظر گیواتی بریگیڈ کی ‘ٹزابر بٹالین’ کے 14 اہلکاروں کو جنگی ڈیوٹی سے مستقل طور پر برطرف کرتے ہوئے 30 دن کے لیے فوجی جیل بھیج دیا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق یہ واقعہ جنوبی اسرائیل کے ‘سدی تیمان’ فوجی اڈے پر پیش آیا، جہاں کمانڈ اسٹاف کی جانب سے کمپنیوں کے نشانات ہٹانے کے فیصلے پر فوجیوں کا سینئر کمانڈر سے شدید تنازع ہوا، جس کے بعد درجنوں اہلکاروں نے ہتھیار رکھ کر اجتماعی طور پر اڈے سے واک آؤٹ کر دیا۔ اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ گیواتی بریگیڈ کے کمانڈر نے اس نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر ملوث اہلکاروں کو جنگی ذمہ داریوں سے ہٹا دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس سے قبل بھی سدی تیمان اڈے پر تعینات اہلکاروں پر فلسطینی قیدیوں کے ساتھ شدید ناروا سلوک اور قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے جا چکے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکا کا چین پر اے آئی ٹیکنالوجی چرانے کا الزام، “ماڈل ڈسٹلیشن” تنازع کیا ہے؟
31 July 2026
ایران کا کویت میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملوں کا دعویٰ
31 July 2026
آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ: انتخابی مہم کا وقت ختم، دنگل کل سجے گا
31 July 2026
ارشد ندیم جیولن تھرو فائنل میں میڈل کی دوڑ سے باہر
31 July 2026
خاتون باکسر فاطمہ زہرہ نے کامن ویلتھ گیمز میں تاریخ رقم کر دی
31 July 2026
مؤقف پر قائم ہوں، کشمیری مہاجرین کی نشستیں ختم نہیں ہونے دیں گے: خواجہ آصف
31 July 2026
سعودیہ کا حماس کی تخفیفِ اسلحہ پر آمادگی کا خیرمقدم، ٹرمپ کے کردار کو سراہا
31 July 2026
حکومت کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان
31 July 2026