صارفین کےلیے آئی فون اور دیگر ایپل ڈیوائسز خریدنا آسان ہوگیا، تفصیلات جانیے
Web Desk
30 July 2026
ٹیکنالوجی کمپنی ایپل (Apple) نے اپنے صارفین کے لیے سابقہ پروگرامز کی جگہ فن ٹیک کمپنی Klarna کے تعاون سے نیا ‘ایپل اپ گریڈ پلان’ متعارف کروا دیا ہے، جس کے تحت آئی فون، میک، آئی پیڈ اور ایپل واچ آسان ماہانہ اقساط اور لیز پر حاصل کیے جا سکیں گے۔ اس اسکیم کے تحت آئی فون کی اقساط 17.99 ڈالر، ایپل واچ اور آئی پیڈ 11.99 ڈالر، جبکہ میک کمپیوٹرز 24.99 ڈالر ماہانہ سے دستیاب ہوں گے۔ تاہم، آئی فون 16، آئی فون 16 پلس، ایپل واچ ایس ای اور میک بک نیو جیسے چند ماڈلز کو اس اسکیم سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔ اس نئے پلان میں AppleCare+ قسط میں شامل نہیں ہو گا، جبکہ ایپل کارڈ سے ادائیگی پر 3% کیش بیک ملے گا۔ لیز کی مدت ختم ہونے پر صارفین ڈیوائس اپ گریڈ کر سکتے ہیں، تمام اقساط ادا کر کے ڈیوائس رکھ سکتے ہیں یا منصوبہ ختم کر سکتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
امارات میں دفاعی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ڈیفنس اے آئی کے آپریشنز کا آغاز
29 November 2026
بغیر آواز اور ہونٹ ہلائے اے آئی سے بات چیت ممکن، سوئس سائنس دانوں کی جدید ایجاد
28 November 2026
امریکی فضائیہ کے مرکزی کلاؤڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس فوجی ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
27 November 2026
گوگل میپس میں نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری
27 November 2026
یونان: 2700 سال پہلے قتل ہوئے افراد کی اجتماعی قبر عوام کے لیے کھول دی گئی
27 November 2026
واٹس ایپ نے میسجز شیڈول کرنے کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا
27 November 2026
ایلون مسک کا امریکا کے ہر بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز تحفے میں دینے کا اعلان
26 November 2026
سپیس ایکس کو خلا میں 10 لاکھ سیٹلائٹس بھیجنے کی اجازت مِل گئی
26 November 2026