واٹس ایپ کا اینڈرائیڈ صارفین کیلئے نئے فیچر پر کام جاری
Web Desk
31 July 2026
ٹیکنالوجی ویب سائٹ ‘واٹس ایپ بیٹا انفو’ کے مطابق واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ کے بیٹا صارفین کے لیے ’چینل اسٹوریج کلین اپ‘ نامی ایک نیا اور مفید فیچر مرحلہ وار متعارف کروانا شروع کر دیا ہے۔ اس نئے فیچر کے تحت صارفین چینلز کی میڈیا فائلوں کو تصاویر، ویڈیوز، اسٹیکرز اور وائس نوٹس کی اقسام میں فلٹر کر کے غیر ضروری مواد کو آسانی اور تیز رفتاری سے حذف کر سکیں گے۔ واٹس ایپ نے اس فیچر تک رسائی کے دو طریقے دیے ہیں؛ جہاں چینل انفو اسکرین کے علاوہ اپ ڈیٹس ٹیب سے ایک ساتھ متعدد چینلز کی میڈیا فائلیں ڈیلیٹ کی جا سکتی ہیں۔ یہ فیچر ان صارفین کے لیے انتہائی ناکارہ ثابت ہوگا جو بہت سے فعال چینلز کو فالو کرتے ہیں اور جن کے فون کی اسٹوریج میڈیا فائلوں کی وجہ سے تیزی سے بھر جاتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
فولڈ ایبل کے بعد اب رولیبل فون؟ سام سنگ کی نئی ڈیوائس نے تہلکہ مچا دیا
1 August 2026
ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کیلئے نیشنل کنیکٹیوٹی پلان کو حتمی شکل دینے کا عمل تیز
1 August 2026
ایپل کو آئی فون کی پیداوار برقرار رکھنے میں مشکلات کا خدشہ
31 July 2026
ٹیک کمپنیاں کتابیں سکین کرنے کے بعد اصل نسخے ضائع کرنے لگیں
31 July 2026
آسٹریلیا کی دہشتگردی سے متعلق مواد نہ ہٹانے پر ٹیلیگرام کیخلاف قانونی کارروائی
31 July 2026
نادرا کو ڈیجیٹل شعبے میں شاندار کامیابیوں پر تین ایوارڈز مل گئے
30 July 2026
ایلون مسک کا ’ایوری تھنگ ایپ‘ کی جانب بڑا قدم
30 July 2026
صارفین کےلیے آئی فون اور دیگر ایپل ڈیوائسز خریدنا آسان ہوگیا، تفصیلات جانیے
30 July 2026