امریکا کا ایرانی ڈرون نیٹ ورک سے متعلق معلومات پر 1 کروڑ 50 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان
Web Desk
31 July 2026
امریکا نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے مالیاتی اور سپلائی نیٹ ورک کو نقصان پہنچانے والی معلومات فراہم کرنے پر 1 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک کے انعام کا اعلان کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ‘ریوارڈز فار جسٹس’ پروگرام کے تحت یہ انعام بالخصوص ‘کیمیا پارٹ سیوان’ (KIPAS) نامی کمپنی کے مالیاتی ڈھانچے اور سپلائی چین کو بے نقاب کرنے والے شواہد پر دیا جائے گا۔ واشنگٹن کا الزام ہے کہ یہ کمپنی قدس فورس کے لیے ڈرونز کی تیاری، ان کی آزمائش اور تکنیکی پرزہ جات کی خریداری میں مرکزی کردار ادا کرتی رہی ہے۔ اس سلسے میں کمپنی کے 6 اعلیٰ عہدیداروں کے نام بھی جاری کیے گئے ہیں جن پر عراق، یمن اور شام میں ایرانی حمایت یافتہ گروہوں کو ڈرون ٹیکنالوجی کی فراہمی کا الزام ہے۔ امریکی حکام نے وضاحت کی ہے کہ اس اقدام کا مقصد براہِ راست گرفتاریاں نہیں بلکہ پاسدارانِ انقلاب کی مالی قوت کو مفلوج کرنا ہے، جبکہ دوسری جانب ایران نے ماضی کی طرح ان تمام امریکی الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے بے بنیاد قرار دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
22 September 2026
اسرائیلی حکومت ٹرمپ کے غزہ منصوبے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے: اردوان
22 September 2026
ایم ون اور ایم 14 سمیت اہم شاہراہیں کل شام سے بند کرنے کا اعلان
22 September 2026
ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ
22 September 2026
8 اسلامی ممالک کا غزہ میں فوری امداد اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ
22 September 2026
عالمی تقسیم تشویشناک، گوتریس کا جنگیں طاقت سے نہیں مذاکرات سے ختم کرنے پر زور
22 September 2026
امریکا کے پاس گولہ بارود کی کمی نہیں، ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے: ٹرمپ
22 September 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات
22 September 2026