عراق سے مضبوط تعلقات کے خواہاں، فضائی حملوں میں ملیشیا گروپ کو نشانہ بنایا: سعودی عرب
Web Desk
31 July 2026
سعودی عرب کے ایک اعلیٰ حکومتی عہدیدار نے برادر ملک عراق اور اس کے عوام کے ساتھ مضبوط اور مستحکم تعلقات کی خواہش کا اعادہ کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ حال ہی میں کیے گئے فضائی حملے عراقی حکومت یا عوام کے خلاف نہیں تھے۔ ریاض سے عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق عہدیدار نے بتایا کہ یہ کارروائیاں کئی مہینوں کے انتہائی صبر و تحمل کے بعد صرف ان مسلح ملیشیا گروپوں کے عسکری گوداموں اور صلاحیتوں تک محدود تھیں، جو سعودی عرب کی سلامتی، اہم شہری ڈھانچے اور پٹرولیم تنصیبات کے لیے خطرہ بنے ہوئے تھے۔ حکومتی نمائندے نے مزید کہا کہ یہ دہشت گرد ملیشیا گروپس عراق کی سرزمین اور وسائل کو پڑوسی ممالک کے خلاف جارحیت کے لیے استعمال کر رہے ہیں، جس سے ناصرف عراق کا اپنا مفاد متاثر ہو رہا ہے بلکہ اس کے عرب اور اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات بھی خراب ہو رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
یہ مشن آخری نہیں بلکہ مزید مشترکہ کام بھی ہوں گے: خلا باز ذیشان علی
24 November 2026
وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکھ برادری کو بابا گورونانک کے جنم دن کی مبارکباد
24 November 2026
لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم
24 November 2026
نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ
24 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا
24 November 2026
سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی
24 November 2026
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026