بلوچستان کے مسائل کا حل علیحدگی پسندی یا تشدد نہیں: سینیٹر انوارالحق کاکڑ
Web Desk
11 August 2026
سابق وزیراعظم و سینیٹر انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے درپیش مسائل کا پائیدار حل کسی بھی قسم کی علیحدگی پسندی یا تشدد میں نہیں، بلکہ آئینی، سیاسی، انتظامی اور ترقیاتی ذرائع کے مؤثر اور باقاعدہ استعمال میں مضمر ہے۔
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 کے تحت منعقدہ ایک خصوص نشست میں سینیٹر انوارالحق کاکڑ نے ملک بھر کے 21 مختلف اسٹیشنز سے آن لائن و بالمشافہ جڑے 6 ہزار 150 سے زائد طلبہ و طالبات سے تفصیلی خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بلوچستان کی تاریخ، علیحدگی پسندانہ بیانیے، قومی سلامتی، انسانی حقوق کی پاسداری اور بالخصوص ریاست کی بقا و ترقی میں نوجوانوں کے کلیدی کردار پر سیر حاصل گفتگو کی۔
نوجوانوں پر زور دیتے ہوئے سینیٹر کاکڑ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں متحرک علیحدگی پسند اور دہشت گرد تنظیمیوں کی سیاسی حکمتِ عملی کا اصل محور محض تشدد ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ “فتنہ الہندوستان” کے دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا اور ان کے نیٹ ورکس کا مکمل خاتمہ کرنا قومی ترجیح ہے۔ انہوں نے جعفر ایکسپریس کے بے گناہ مسافروں، موسیٰ خیل کے عام شہریوں اور تربت میں محنت کش مزدوروں پر ہونے والے بزدلانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں انسانی حقوق اور بنیادی حقِ زندگی کی سنگین پامالی قرار دیا۔ انہوں نے نوجوانوں کو ہدایت کی کہ وہ دلیل، علم، ابلاغ اور فکری بصیرت کی طاقت سے ریاست مخالف بیانیوں کا مؤثر توڑ کریں۔
متعلقہ عنوانات
سہیل آفریدی کا مارچ ٹھس، بس تاریخ پر تاریخ دے رہے ہیں: امیر مقام
9 October 2026
مارچ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور تمام جائز مطالبات تسلیم ہونے تک جاری رہے گا: شوکت یوسفزئی
9 October 2026
ایمرجنسی سے متعلق غور و خوض مکمل ہوگیا، ایمرجنسی 12 اضلاع میں نہیں، پورے صوبے میں لگےگی: طارق فضل
9 October 2026
پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری ہونے کا انکشاف
9 October 2026
پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
9 October 2026
بیرونِ ملک پاکستانیوں کی ترسیلاتِ زر میں اضافہ، ستمبر میں 3 ارب 59 کروڑ ڈالر موصول
9 October 2026
خیبرپختونخوا میں ممکنہ ایمرجنسی نافذ کرنے پر غور، افسران کو تیار رہنے کی ہدایت
9 October 2026
پاکستان میں نئے صوبوں کی بحث تیز، ڈبلیو ای ایف کی رپورٹ میں 32صوبے بنانے کی تجاویز
9 October 2026