LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ یوکرین کا مگ-29 لڑاکا طیارہ گر کرتباہ عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ امریکا ایران کشیدگی کے حل کے لیے دنیا کی نظریں پاکستان، قطر اور عمان پر مرکوز شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم کسٹمز بانڈڈ وئیر ہاؤسز میں کسی بھی بے ضابطگی کی گنجائش نہیں: وزیراعظم موجودہ الیکشن میں لوگوں کی رائے پر حکومتیں نہیں بنیں: حافظ نعیم الرحمٰن میٹرو بس سروس بندش کا خطرہ ٹل گیا، ویڈا اور ماس ٹرانزٹ اتھارٹی میں اتفاق وزیراعظم سے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رضا حیات ہراج کی ملاقات آئی ایم ایف پروگرام: پانچویں قسط کے حصول کے لئے تیاریاں شروع پاکستان کے 1100 سے زائد نوادرات کی بیرونِ ملک سے واپسی کوئٹہ سے دیگر صوبوں کو جانے والی ٹرین سروس ایک روز کیلئے معطل رہبرِ انقلاب نے دشمن کے خلاف قومی اتحاد، یکجہتی برقرار رکھنے پر زور دیا: ایرانی صدر ایرانی دھمکی کے باعث ٹرمپ کا ترکیہ سے برطانیہ تک خفیہ فوجی پرواز میں سفر

یوکرین کا مگ-29 لڑاکا طیارہ گر کرتباہ

Web Desk

11 August 2026

جنوبی یوکرین کے علاقے اودیسا میں ایک جنگی مشن کے دوران یوکرینی فضائیہ کا مگ-29 (MiG-29) لڑاکا طیارہ تباہ ہو گیا ہے، تاہم پائلٹ وقت پر ایجیکٹ کر کے اپنی جان بچانے میں کامیاب رہا۔ یوکرینی فضائیہ کے مطابق 10 اگست کی شام فضائی اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے میزائل داغنے کے دوران طیارے میں اچانک ہنگامی صورتحال پیدا ہوئی اور آگ لگ گئی، جس کے بعد طیارہ کنٹرول سے باہر ہو گیا۔ حادثے کا شکار ہونے والے پائلٹ کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ دو ہفتوں سے بھی کم عرصے میں یوکرینی فضائیہ کا یہ دوسرا بڑا نقصان ہے؛ اس سے قبل 29 جولائی کو ایک ایف-16 (F-16) لڑاکا طیارہ بھی دوران پرواز ہنگامی صورتحال کی وجہ سے تباہ ہو گیا تھا۔