اقلیتیں معاشرے کا حسن، عزت اور تحفظ پر سمجھوتا نہیں ہوگا: مریم نواز
Web Desk
11 August 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ قائداعظم کا پاکستان سب کا وطن ہے، جہاں تمام شہری بلا تفریقِ مذہب و عقیدہ محفوظ، آزاد اور مساوی حقوق کے حامل ہیں۔ انہوں نے ملک کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں اقلیتی برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا
مریم نواز شریف نے کہا کہ اقلیتیں پاکستانی معاشرے کا حسن اور سر کا تاج ہیں، اور ان کی عزت، ناموس، تحفظ اور ترقی پر حکومت کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ انہوں نے پنجاب حکومت کے تاریخی اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں پہلی بار “مینارٹی کارڈ” متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت مستحق اقلیتی افراد کو ساڑھے 10 ہزار روپے سہ ماہی مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ پنجاب کو پہلا سکھ میرج ایکٹ 2024 منظور کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے جس سے “آنند کارج” کو قانونی حیثیت ملی، جبکہ طویل عرصے سے زیر التوا ہندو میرج ایکٹ 2017 کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ تاریخی گوردواروں، مندروں اور گرجا گھروں کی بحالی، اقلیتی طلبہ کے لیے اسکالرشپس، یوحنا آباد میں ہنر مند کورسز، اور مذہبی تہواروں (بیساکھی، ہولی، دیوالی، کرسمس، ایسٹر) کو سرکاری سطح پر منانے کو حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل کیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کا ارکان اسمبلی کی سکیورٹی واپس لینے پر اظہار تشویش، آئی جی کو مراسلہ ارسال کردیا
11 October 2026
پی ٹی آئی نے گورنر ہاؤس پر چڑھائی کی تو غیر قانونی اقدام کے جرم میں سہیل آفریدی کو گرفتار کرنے کا حکم دیں گے: فیصل کریم کنڈی
11 October 2026
بارش، آندھی اور طوفان کا خدشہ، پنجاب میں کا الرٹ جاری کردیا
11 October 2026
سال کے آغاز کے مقابلے میں پٹرول 145، ڈیزل 139 روپے مہنگا ہوا
11 October 2026
ملک کی معاشی ترقی کیلیے موثر اقدامات کی ضرورت، احسن اقبال
11 October 2026
کراچی، عمرہ زائرین اور بین الاقوامی مسافروں کی ویکسی نیشن شروع
11 October 2026
پولیس نے تمام اراکین پارلیمنٹ کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے، شفیع جان
11 October 2026
اسلام آباد؛ طالبہ کو فراڈ سے موت کے منہ میں پہنچانے والا ملزم گرفتار، مقدمہ بھی درج
11 October 2026