LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کوئٹہ سے دیگر صوبوں کو جانے والی ٹرین سروس ایک روز کیلئے معطل رہبرِ انقلاب نے دشمن کے خلاف قومی اتحاد، یکجہتی برقرار رکھنے پر زور دیا: ایرانی صدر ایرانی دھمکی کے باعث ٹرمپ کا ترکیہ سے برطانیہ تک خفیہ فوجی پرواز میں سفر امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب بانی اور اہلیہ کی قید تنہائی: بیرسٹر سلمان نے تحریری دلائل جمع کرا دیئے یوکرینی صدر اور سعودی ولی عہد کا رابطہ، ڈرونز معاہدے سمیت مختلف امور پر گفتگو ملکی ترقی و خوشحالی میں اقلیتوں کا کردار انتہائی اہم ہے: فیصل کریم کنڈی ہانگ کانگ میں درجہ حرارت 42 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا سعودیہ کے شاہ سلمان ریلیف مرکز کا غزہ میں ’’مکہ سکول‘‘ کا قیام، ایک ہزار طلبہ مستفید ہونگے صدر ٹرمپ نے ول شارف کو نیا اسسٹنٹ ٹو دی پریذیڈنٹ اور وائٹ ہاؤس کونسل مقرر کردیا برطانیہ کا گمراہ ڈسکاؤنٹس اور سبسکرپشن فراڈ کیخلاف نئے اقدامات کا اعلان سعودی نئی فضائی کمپنی ریاض ایئر کا بنگلہ دیش کیلئے یومیہ پروازوں کا آغاز کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ پاکستان میں آج اقلیتوں کا قومی دن منایا جارہا ہے امریکی فوج نے آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں صاف کر دیں: صدر ٹرمپ کا دعویٰ

رہبرِ انقلاب نے دشمن کے خلاف قومی اتحاد، یکجہتی برقرار رکھنے پر زور دیا: ایرانی صدر

Web Desk

11 August 2026

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ملک کو درپیش اہم مسائل پر رہبرِ انقلاب سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے 7 گھنٹے طویل نشست کی، جس میں دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے قومی اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی صدر نے میڈیا کو بتایا کہ دشمن کی تمام تر حکمت عملی ملک میں داخلی انتشار اور اختلافات پیدا کرنے پر مرکوز ہے۔ ملاقات کے دوران اس بات پر مکمل اتفاق ہوا کہ قومی اتحاد کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی بیان یا عمل سے مکمل گریز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ اندرونِ ملک سیاسی یا نظریاتی اختلافات ہو سکتے ہیں، لیکن بیرونی دنیا کے سامنے ایران کا مؤقف اور آواز مکمل طور پر ایک ہونی چاہیے۔

مسعود پزشکیان نے واضح کیا کہ ایران اپنی آزادی، قومی وقار اور اسلامی نظریات کے دفاع میں بلا خوف و خطر مضبوطی سے کھڑا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملاقات کے دوران عوام کے روزگار، معیشت، رہائش اور عالمی پابندیوں سے پیدا ہونے والے اثرات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ صدر نے انتہائی عاجزی کے ساتھ کہا کہ موجودہ مشکل حالات میں اگر حکومت کی جانب سے کوئی کمی یا ناکامی نظر آئے تو وہ عوام سے معذرت خواہ ہیں اور حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے دن رات جدوجہد جاری رکھے گی۔