LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق شاہ سلمان کا نئی عسکری تقرریوں کا شاہی فرمان جاری، اہم عہدوں پر تبدیلیاں پاکستان خطے میں ترقی، امن اور استحکام کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا: اسحاق ڈار ای سی او ممالک کے درمیان علاقائی تعاون، معاشی انضمام کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم ایم کیو ایم پاکستان کا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے پھر استعفے کا مطالبہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جیل میں ملاقات کرا دی گئی روس یوکرین میں ڈرون جنگ شدت اختیار کرگئی، دونوں جانب بھاری نقصانات موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مشترکہ عالمی حکمت عملی ناگزیر: مراد علی شاہ پاسداران انقلاب کا قشم کے جنوب میں امریکی ڈرون قبضے میں لینے کا دعویٰ بلاول بھٹو سے صوبائی وزیر مذہبی امور، سینیٹر ضمیر گھمرو اور قائم علی شاہ کی ملاقاتیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے بری امام ہاؤس سے متعلق بڑا فیصلہ جاری کر دیا سرکاری اداروں کو خودکفیل بنانے کیلئے مؤثر نظام لانا چاہتے ہیں: فیصل کریم کنڈی بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس صاحبان کے نام خط حقائق کے منافی اور دراصل این آر او کی درخواست ہے پاکستانی معیشت کے تمام اہم اشاریوں میں بہتری، سٹیٹ بینک کی سالانہ رپورٹ جاری پنجاب حکومت نے اینٹی ریپ ایکٹ لانے اور خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا، عظمیٰ بخاری

پاکستان کے 1100 سے زائد نوادرات کی بیرونِ ملک سے واپسی

Web Desk

11 August 2026

پاکستان نے سفارتی کوششوں اور عالمی اداروں کے تعاون سے امریکہ، اٹلی، فرانس اور برطانیہ سمیت مختلف ممالک سے 1100 سے زائد قدیم و نادر نوادرات کامیابی سے واپس حاصل کر لیے ہیں۔ ہزاروں سال پرانی مختلف تہذیبوں سے تعلق رکھنے والے ان نادر فن پاروں کو اسلام آباد میوزیم میں عمومی نمائش کے لیے رکھ دیا گیا ہے، جسے دیکھنے کے لیے ملک بھر سے شہریوں کے علاوہ امریکہ، چین اور جنوبی کوریا کے غیر ملکی ماہرین اور سیاح بڑی تعداد میں پہنچ رہے ہیں

وزارتِ ثقافت کے ذرائع کے مطابق ان نوادرات میں 7,000 سال پرانے مہرگڑھ کے ٹیراکوٹا مجسمے، وادیٔ سندھ کی تہذیب کے آثار، قدیم سکے، مٹی کے برتن اور 2,000 سال پرانے گندھارا آرٹ کے شاہکار شامل ہیں۔ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ اشیا کسی پاکستانی میوزیم سے چوری نہیں ہوئی تھیں بلکہ ان میں سے اکثر تقسیمِ ہند سے قبل برصغیر سے منتقل ہوئیں یا طویل عرصے سے بیرونِ ملک نجی کلیکشنز میں موجود تھیں۔ نوادرات کی بازیابی میں امریکہ کے ساتھ 2023 میں ثقافتی املاک کی غیر قانونی تجارت روکنے کا معاہدہ اور بھارت سے تعلق رکھنے والے بدنامِ زمانہ آرٹ ڈیلر سبھاش کپور کی گرفتاری کے بعد ہونے والی بین الاقوامی تحقیقات نے کلیدی کردار ادا کیا۔

پاکستان نے گندھارا آرٹ پر بھارتی ملکیت کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ گندھارا کا مرکزی و تاریخی خطہ موجودہ پاکستان کے علاقوں ٹیکسلا، سوات، پشاور اور پنجاب و خیبر پختونخوا پر مشتمل ہے۔ جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والی ماہرِ تاریخ ڈاکٹر ایستھر پارک نے اسلام آباد میوزیم کے دورے کے موقع پر گندھارا آرٹ کو چین، کوریا اور جاپان کے ساتھ اہم ثقافتی رابطہ قرار دیتے ہوئے پاکستان کے اس قدم کو عالمی ورثے کے تحفظ کے لیے سنگِ میل قرار دیا۔