LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ یوکرین کا مگ-29 لڑاکا طیارہ گر کرتباہ عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ امریکا ایران کشیدگی کے حل کے لیے دنیا کی نظریں پاکستان، قطر اور عمان پر مرکوز شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم کسٹمز بانڈڈ وئیر ہاؤسز میں کسی بھی بے ضابطگی کی گنجائش نہیں: وزیراعظم موجودہ الیکشن میں لوگوں کی رائے پر حکومتیں نہیں بنیں: حافظ نعیم الرحمٰن میٹرو بس سروس بندش کا خطرہ ٹل گیا، ویڈا اور ماس ٹرانزٹ اتھارٹی میں اتفاق وزیراعظم سے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رضا حیات ہراج کی ملاقات آئی ایم ایف پروگرام: پانچویں قسط کے حصول کے لئے تیاریاں شروع پاکستان کے 1100 سے زائد نوادرات کی بیرونِ ملک سے واپسی کوئٹہ سے دیگر صوبوں کو جانے والی ٹرین سروس ایک روز کیلئے معطل رہبرِ انقلاب نے دشمن کے خلاف قومی اتحاد، یکجہتی برقرار رکھنے پر زور دیا: ایرانی صدر ایرانی دھمکی کے باعث ٹرمپ کا ترکیہ سے برطانیہ تک خفیہ فوجی پرواز میں سفر

موجودہ الیکشن میں لوگوں کی رائے پر حکومتیں نہیں بنیں: حافظ نعیم الرحمٰن

Web Desk

11 August 2026

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ الیکشن میں لوگوں کی رائے پر حکومتیں نہیں بنیں اور جب عوامی مرضی کو نظر انداز کیا جائے تو شدید اعتماد کا بحران جنم لیتا ہے۔ انہوں نے پی ڈی ایم کے اعترافِ نااہلی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ محض اعتراف سے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ یہ دیکھنا ہوگا کہ شفاف الیکشن کیسے ممکن بنائے جائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ نظام عام لوگوں کے حقوق تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکا ہے اور اس کا حل صرف اور صرف آئین کو مقدم رکھنے اور نظام کو تبدیل کرنے میں ہے۔

خارجہ امور پر گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے ‘مکہ معاہدے’ کا خیرمقدم کیا اور تجاویز دیں کہ اس کے اگلے مرحلے میں ایران، قطر اور بنگلادیش کو بھی شامل کیا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ مکہ معاہدہ صرف دفاع تک محدود نہ رہے بلکہ معاشی تعاون پر بھی محیط ہونا چاہیے تاکہ یہ اتحاد اسرائیل کو کھل کر آنکھیں دکھا سکے۔ انہوں نے غزہ میں جاری مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اس وقت مکمل طور پر اسرائیل کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے۔