میر رضا قتل کیس: نئی تحقیقاتی ٹیم کا جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد کا جائزہ
Web Desk
11 August 2026
نوجوان تاجر میر رضا کے اندوہناک قتل کیس کی تحقیقات میں پیش رفت کے لیے نئی تشکیل دی گئی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (JIT) نعش ملنے والے مقام پر پہنچ گئی، جہاں واقعے کے تمام زوایا کا باریک بینی سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم کے معائنے کے موقع پر مقتول میر رضا کے غمزدہ والدین بھی موجود تھے۔ ٹیم کے سینئر رکن ایس ایس پی علی رضا نے جائے وقوعہ کا خود جائزہ لیا اور تفتیش کے لیے اہم نشانات محفوظ کیے۔معائنے کے دوران سب سے پہلے نعش کی نشاندہی کرنے والے قریبی نرسری کے ملازم (مالی) یاسر سے بھی موقع پر ہی تفصیلی پوچھ گچھ کی گئی۔ مالی یاسر نے پولیس کو واقعے کے وقت اور حالت سے متعلق انتہائی اہم معلومات فراہم کیں۔ پولیس حکام نے جائے وقوعہ اور اس کے اطراف کے تمام راستوں اور حصوں کا سائنسی بنیادوں پر جائزہ لیا اور شواہد کی محفوظ سازی کے لیے متعدد تصاویر اور فنگر پرنٹس کے نمونے بھی حاصل کیے۔
متعلقہ عنوانات
ملکی ترقی اور خوشحالی پی ٹی آئی کو ہضم نہیں ہو رہی: عطا تارڑ
11 August 2026
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
11 August 2026
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
11 August 2026
کسٹمز بانڈڈ وئیر ہاؤسز میں کسی بھی بے ضابطگی کی گنجائش نہیں: وزیراعظم
11 August 2026
موجودہ الیکشن میں لوگوں کی رائے پر حکومتیں نہیں بنیں: حافظ نعیم الرحمٰن
11 August 2026
میٹرو بس سروس بندش کا خطرہ ٹل گیا، ویڈا اور ماس ٹرانزٹ اتھارٹی میں اتفاق
11 August 2026
بلوچستان کے مسائل کا حل علیحدگی پسندی یا تشدد نہیں: سینیٹر انوارالحق کاکڑ
11 August 2026
اقلیتیں معاشرے کا حسن، عزت اور تحفظ پر سمجھوتا نہیں ہوگا: مریم نواز
11 August 2026