LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس سے ڈیزل خریدنے کا معاہدہ جنگ لمبی کرنے کیلئے سرمایہ کاری ہے، زیلنسکی ایلون مسک کا مکیش امبانی پر شدید طنز: “پرائم منسٹر امبانی! معذرت کہ سمجھ نہ سکا آپ ہی بھارت کے اصل مالک ہیں اے آئی نے امریکا میں نقل کا بحران سنگین کر دیا، 95 فیصد طلبہ اسائنمنٹ چیٹ بوٹ سے لکھوانے لگے ایران کے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کو قتل کرنا سنگین غلطی تھی: سابق ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسرائیل یورپی ممالک کا لبنان میں اقوام متحدہ کے امن دستوں کی تعیناتی کی حمایت کا اعلان نیپال میں سکول بس حادثے کا شکار، 4 طلبہ سمیت 5 افراد ہلاک، 14 زخمی امریکا کو کیوبا کیساتھ ایندھن اور دیگر اشیاء کی تجارت محدود کرنے کا حق نہیں: برونو روڈریگز میکسیکو کی جیل میں قیدیوں کے درمیان جھڑپ، بچے سمیت 10افراد ہلاک، 16 زخمی ٹرمپ نے ایران کے مسئلے کے حل میں روس کی شمولیت کا خیر مقدم کیا، کریملن دہشت گردی کے خلاف ہر قربانی دینے کو تیار ہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان ڈائیلاگ کے سوا کوئی حل نہیں، مذاکرات کیلئے آئیں، طاقت سے آپ کچھ نہیں منوا سکتے: ملک احمد خان مودی سرکار نے احتجاج روکنے کیلئے دہلی کو مقبوضہ علاقہ بنا دیا، جگہ جگہ فوج تعینات سہیل آفریدی کا مارچ ٹھس، بس تاریخ پر تاریخ دے رہے ہیں: امیر مقام مارچ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور تمام جائز مطالبات تسلیم ہونے تک جاری رہے گا: شوکت یوسفزئی

کوئٹہ سے دیگر صوبوں کو جانے والی ٹرین سروس ایک روز کیلئے معطل

Web Desk

11 August 2026

بلوچستان سے دیگر صوبوں کو جانے والی ٹرین سروس سیکیورٹی وجوہات اور خدشات کے پیشِ نظر ایک روز کے لیے معطل کر دی گئی ہے۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی ‘جعفر ایکسپریس’ آج اپنے مقررہ وقت پر روانہ نہیں ہوگی، جبکہ پشاور سے کوئٹہ کے لیے آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد ہی میں روک دیا جائے گا۔ ریلوے ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ فیصلہ علاقے میں سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے مسافروں اور ٹرین عملے کے تحفظ کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کو درپیش مشکلات کا احساس ہے اور صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔ سیکیورٹی کلیئرنس ملتے ہی اور حالات بہتر ہوتے ہی ٹرین سروس کو معمول کے مطابق بحال کر دیا جائے گا۔